چل سکھی سر پہ لیے خواجہ کا پیارا صندل
چل سکھی سر پہ لیے خواجہ کا پیارا صندل
آب الفت کو ملا کر جو بنایا صندل
مشک و عنبر کو ملا کر اسے سکھیوں نے تری
طشت جنت میں عقیدت سے سجایا صندل
چاند تاروں کی طرح ہو گئے چہرے روشن
جن و انساں نے جبیں پر جو لگایا صندل
یہ شفا بخش ہے بیمار زمانہ کے لیے
ہر مرض کے لیے اکسیر ہے تیرا صندل
اہل دل اہل نظر سب نے دعا دی اس کو
سر پر موجودؔ نے بڑھ کر جو اٹھایا صندل
- کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 215)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.