آج صندل ہے یوسف شریف کا بوئے_صندل مہکنے لگی ہے
دلچسپ معلومات
صندل در شان حضرات یوسف و شریف (حیدرآباد)
آج صندل ہے یوسف شریف کا بوئے صندل مہکنے لگی ہے
دونوں عالم میں یوسف شریف کی دھوم دیکھو تو کیسی مچی ہے
یوسف شریف کا بٹتا ہے صدقہ آج دامن کو اپنے تو پھیلا
مانگنا جو بھی ہے مانگ لے تو یوسف شریف کے گھر کیا کمی ہے
آؤ آؤ سکھی کھلنے والی آج امید کی ہر کلی ہے
یوسف شریف کے گھر آج دیکھو جگمگاتی ہوئی روشنی ہے
بڑھ گئی اس کی دو جگ میں عزت جس کو یوسف شریف سے ہے نسبت
لاکھ آئیں مخالف زمانہ شان یوسف شریف کی بڑھی ہے
جب سے یوسف کا عرفاں کھلا ہے وحید عرفانؔ یہ کہہ رہا ہے
میں اسی میں سدا خوش رہوں گا یوسف شریف کی جس میں خوشی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.