تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "کم"
انتہائی متعلقہ نتائج "کم"
صوفی اقوال
اگر تم کم زور کو کچھ دے نہیں سکتے تو اس کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ۔
اگر تم کم زور کو کچھ دے نہیں سکتے تو اس کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ۔
نا معلوم
صوفی اقوال
شیخ کو چاہیے کہ وہ اپنے مریدوں کو نصیحت کرے کہ نفس کو ریاضت اور مجاہدہ میں جھونک دیں، وہ کم کھائیں، کم سوئیں اور لوگوں میں کم بیٹھیں، مرید اپنی مرضی سے کوئی بھی کام کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے دل کو خدا کے ذکر میں مشغول رکھنا ضروری ہے۔
نصیرالدین چراغ دہلی
تمام
کتاب کے متعلقہ نتیجہ "کم"
مزید نتائج "کم"
صوفی اقوال
ان لوگوں سے رشک و حسد مت کرو جن کے پاس تم سے زیادہ علم ہے بلکہ ان پر رحم کرو جن کے پاس تم سے کم علم ہے۔
نا معلوم
صوفی اقوال
عقل مند انسان وہ ہے جو اپنے حق سے کم لینے پر راضی ہو جائے اور دوسروں کو ان کے حق سے زیادہ دینے کے لیے تیار رہے۔
وحید الدین خاں
صوفی اقوال
بروں کے ساتھ کم بیٹھو کہ بری صحبت اگر چہ تُو پاک ہے تجھے گندہ کر دے گی، جیسے چمکتے ہوئے سورج کو بھی ایک ذرا سا بادل چھپا دیتا ہے۔
نا معلوم
صوفی اقوال
اپنی زندگی فضول اور بے کار نہ بسر کرو کیوں کہ عمر رائیگاں گزرنے کا غمٹ اتنا اہم ہے کہ اگر انسان اس پر تمام عمر بھی روتا ہے تو کم ہے۔
نا معلوم
صوفی اقوال
خدا سے دور کر دینے والی تمام اشیا سے کنارہ کشی زہد ہے اور زہد کی علامت یہ ہے کہ کم قیمتی اشیا کے مقابلہ میں زیادہ قیمتی اشیا کی طلب نہ کرے۔
نا معلوم
صوفی اقوال
علم دولت سے بہتر ہے، تم دولت کی حفاظت کرتے ہو اور علم تمہاری حفاظت کرتا ہے، علم حاکم دولت محکوم، دولت خرچ کرنے سے کم ہوتی ہے اور علم بڑھتا ہے۔
حضرت علی
صوفی اقوال
بوڑھوں کو چاہیے کہ وہ جوانوں کا پاسِ خاطر کریں کیوں کہ ان کے گناہ بہت کم ہیں اور جوانوں کو چاہیے کہ بوڑھوں کا احترام کریں کیوں کہ وہ ان سے زیادہ عابد اور تجربہ کار ہیں۔
داتا صاحب
صوفی اقوال
مردِ کامل چار چیزوں سے ہوتا ہے۔ کم کھانا، کم بولنا، لوگوں سے کم میل جول کرنا اور کم سونا۔
مردِ کامل چار چیزوں سے ہوتا ہے۔ کم کھانا، کم بولنا، لوگوں سے کم میل جول کرنا اور کم سونا۔
نظام الدین اؤلیا
صوفی اقوال
جو شخص تجھ سے کم تر ہو اس سے تواضع و انکساری سے پیش آ اور جو شخص تجھ سے بڑا ہے اس سے ادب و تواضع سے مل اور جو متکبر ہے اس کی پرواہ نہ کر۔
عبد اللہ بن مبارک
صوفی اقوال
اصل عقل مند کم کھاتا کم سوتا اور کم بولتا ہے۔
اصل عقل مند کم کھاتا کم سوتا اور کم بولتا ہے۔
یعقوب بن اسحٰق حضرمی
صوفی اقوال
کم بولنے میں حکمت، کم کھانے میں صحت اور لوگوں سے کم ملنے جلنے میں عافیت ہے۔
کم بولنے میں حکمت، کم کھانے میں صحت اور لوگوں سے کم ملنے جلنے میں عافیت ہے۔
نا معلوم
صوفی اقوال
کم کھانا، کم سونا، کم بولنا اور لوگوں سے کم ملنا جلنا اختیار کرے۔
کم کھانا، کم سونا، کم بولنا اور لوگوں سے کم ملنا جلنا اختیار کرے۔