تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "नेक-बख़्त"
انتہائی متعلقہ نتائج "नेक-बख़्त"
مزید نتائج "नेक-बख़्त"
صوفی اقوال
جب انسان خود کو نیک اور اچھا سمجھے تو جان لو کہ وہ اپنی سب سے بری حالت میں ہے۔
جب انسان خود کو نیک اور اچھا سمجھے تو جان لو کہ وہ اپنی سب سے بری حالت میں ہے۔
نظام الدین اؤلیا
صوفی اقوال
یہ بہتر ہے کہ دوسروں کے نیک اعمال کو ظاہر کیا جائے اور ان کے برے کاموں سے آنکھ بچا لی جائے۔
یہ بہتر ہے کہ دوسروں کے نیک اعمال کو ظاہر کیا جائے اور ان کے برے کاموں سے آنکھ بچا لی جائے۔
احمد رضا خاں
صوفی اقوال
اگر ایک آدمی اپنا غصہ کسی دوسرے انسان پر نکالتا ہے اور دوسرا آدمی صبر کرتا ہے تو ان میں نیک رویہ اس کا ہے جو صبر کرتا ہے۔
نظام الدین اؤلیا
صوفی اقوال
رسمی مریدوں کے حق میں یہ بات ہے کہ اگر وہ نیک ہیں تو ان کی وجہ سے جانے جائیں گے اور اگر بد ہیں تو ان کے طفیل ان کو بخش دیں گے، یہ دولت کم نہیں ہے، بہر حال! پیر ضرور ہونا جاہیے۔
شیخ حسام الدین مانک پوری
صوفی اقوال
جو شخص اس لئے اپنی اصلاح کر رہا ہے کہ دنیا اس کی تعریف و عزت کرے تو اس کی اصلاح نہیں ہوگی۔
واصف علی واصف
صوفی اقوال
رات کی عبادت اور بیداری سے خدا کے عاشق اور نیک بندے خدا تک پہنچتے ہیں اور وحدت کی زندگی پا کر اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں، یہ سب آدھی رات کی عبادت کا ثمر ہے، اؤلیا اور انبیا، دونوں نے رات کی تنہائی میں معراج پائی۔
عبدالقدوس گنگوہی
قصہ
قصہ چہار درویش
سیر چوتھے درویش کیچوتھا فقیر اپنی سیر کی حقیقت رو رو کر اس طرح دھرانے لگا۔
امیر خسرو
صوفیوں کی حکایتیں
چڑی مار کو ایک پرندے کی نصیحت۔
ایک چڑی مارنے بڑی ترکیب سے پھندے میں چڑیا پکڑی۔ چڑیا نے اس سے کہا اے
رومی
صوفی اقوال
مرید پیروں سے ایسی مشابہت رکھتے ہیں، جیسے کپڑے میں پیوند مگر صادق حقیقی مرید جو پیر کے کہنے پر چلتا ہے، اس کی مثال ایسی ہے جیسے سفید کپڑے میں سفید پیوند کہ کپڑا دھونے سے بھی دھل جاتا ہے اور سفید ہو جاتا ہے، ایسے ہی جو فیض کہ پیر کو پہنچتا ہے اس کو بھی پہنچتا ہے اور برخورداری بھی حاصل کرتا ہے اور جو شخص کہ پیر کے کہنے پر چلے وہ رسمی مرید ہے، اس کی مثال ایسی ہے جیسے سفید کپڑے میں سیاہ پیوند، اگر چہ اس کو فیض پیر پہنچتا ہے مگر اس کو اس فیض سے چنداں نفع نہیں ہوتا اور برخورداری بھی کم ہو جاتی ہے۔
مرید پیروں سے ایسی مشابہت رکھتے ہیں، جیسے کپڑے میں پیوند مگر صادق حقیقی مرید جو