تلاش کا نتیجہ "muzaffar"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
چھٹے گی کیسے مظفرؔ سیاہی قسمت کینکل تو آئے گا خورشید رات ڈھلنے سے
کاہکشاں کے خواب مظفرؔ دیکھ رہا تھااور بیداری ریت کے ٹیلے پر لے آئی
دشت نوردی کے دوران مظفرؔ سر پر دھوپ رہیجب سے کشتی میں بیٹھے ہیں روز گھٹائیں آتی ہیں
یارحمت اللعالمینآئنۂ رحمت بدن سانسیں چراغ علم وفن
لگائی آگ بھی اس اہتمام سے اس نےہمارا جلتا ہوا گھر نگار خانہ لگا
اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشیاور اپنے گریبان میں جھانکا نہیں جاتا
سایا کوئی میں اپنے ہی پیکر سے نکالوںتنہائی بتا کیسے تجھے گھر سے نکالوں
وہ ستارا جو مرے نام سے منسوب ہوادیدۂ شب میں ہے اک آخری آنسو کی طرح
جغرافیے نے کاٹ دیے راستے مرےتاریخ کو گلہ ہے کہ میں گھر نہیں گیا
آنکھ روشن ہو تو دنیا کے اندھیرے کیا ہیںرستہ مہتاب کو راتوں کی سیاہی میں ملا
میں اک آنسو ہی سہی ہوں بہت انمول مگریوں نہ پلکوں سے گرا کر مجھے مٹی میں ملا
اس بھرے شہر میں کرتا ہوں ہوا سے باتیںپاؤں پڑتا ہے زمیں پر مرا آہو کی طرح
بڑے خلوص سے مانگی تھی روشنی کی دعابڑھا کچھ اور اندھیرا چراغ جلنے سے
اشکوں سے کہیں مٹتا ہے احساس تلونپانی میں جو گھل جائے وہ پارا نہیں ہوتا
رات گئے یوں دل کو جانے سرد ہوائیں آتی ہیںاک درویش کی قبر پہ جیسے رقاصائیں آتی ہیں
یوں ہوئی روح کو محسوس محبت اس کیجیسے آغوش میں دریا کے سمندر اترا
جس کی گردن میں ہے پھندا وہی انسان بڑاسولیوں سے یہاں پیمائش قد ہوتی ہے
بھاگ نکلا تھا جو طوفاں سے چھڑا کر دامنسر ساحل وہی ڈوبا ہوا کشتی میں ملا
میری ہر سوچ کے رستے میں کھڑا ہے کوئیآئینہ خانے میں تنہائی کہاں سے آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books