نور میں ڈوبا ہوا دولہا کا چہرہ دیکھو
نور میں ڈوبا ہوا دولہا کا چہرہ دیکھو
چاند تاروں کو بھی شرماتا ہے سہرہ دیکھو
مسرت میں کھویا ہے سارا زمانہ
محبت نے چھیڑا خوشی کا ترانہ
ہے رحمت کی گھڑی
عیش و عشرت کی گھڑی
پھول سہرے کے کھلے
آج دو دل ہیں ملے
خوب یہ شادی ہوئی
خانہ آبادی ہوئی
یا خدا پھولے پھلے
ان کے ارماں کا چمن
ہے یہی میری دعا
خوش رہیں دولہا دلہن
زندگی ایسی کٹے
غم سے آزاد رہیں
اپنے گھر میں یہ صدا
شاد آباد رہیں
پیار کے نغمے جو شادی کی صدا دیتے ہیں
دولہا دلہن کو یہ سب لوگ دعا دیتے ہیں
مبارک ہو تم کو سدا مسکرانہ
محبت نے چھیڑا خوشی کا ترانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.