ازل سے ہے سر_قرآن بسم_اللہ کا سہرا
ازل سے ہے سر قرآن بسم اللہ کا سہرا
کلام اللہ پر ہے یہ کلام اللہ کا سہرا
درخت قل ہو اللہ احد کے پھول چن چن کر
بنایا ایک لا الہ الااللہ کا سہرا
کیا نام خدا مردوں کو زندہ ابن مریم نے
سجایا سر پہ جس دم قم باذن اللہ کا سہرا
خدائی کر دکھاتے ہیں جہاں میں تیرے متوالے
یہ ہے اعجاز حق عشق رسول اللہؐ کا سہرا
چڑھا منصورؔ کے سر جس گھڑی سہرا انا الحق کا
گلے کا ہار پھر ٹھہرا فنا فی اللہ کا سہرا
پتہ ملتا ہے دیکھا آپ کو چشم حقیقت سے
سراپا اپنی ہستی ہے کلام اللہ کا سہرا
مٹا کر بندگی سے اپ کو اللہ تک پہنچا
گل وحدت سے گوندھا جس نے الا اللہ کا سہرا
ہوئی ہے چیز بھی معشوق کی معشوق عاشق کو
کہ رکھا سر پہ امت کے رسول اللہ کا سہرا
کروں نشوونما گر آغازؔ گر میں راہ الفت میں
پس مردن سر مرقد ہو بیت اللہ کا سہرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.