آزاد
وہ انسان جو کسی مخلوق کا غلام نہ ہو نہ اس پر کسی مخلوق کا غلبہ یا اقتدار ہو، اپنی ذات میں کامل اور فردہو۔ نہ لذاتِ دنیا اسے قیدی بنائیں نہ خواہشاتِ نفس اسے اپنا غلام بنائیں۔ نہ کسی آرزو کے آئندہ بر آنے کی تمنّا اسے اپنی جانب کھینچے۔تکلیف و راحت سے اس میں کوئی ایسا تغیر پیدا نہ ہو جو اس کواس کی جگہ سے گرادے، سونا اور مٹی اس کے نزدیک یکساں ہو۔ باوجود علم وفضل و کمال کے اور باوجود ان تمام وسائل واسباب کے جن سے دنیوی جاہ وحشمت کا حصول ممکن ہو قیودِ بشری اور تعریفات جسمی سے وہ چھٹکارا پاجائے۔ اسباب و آراستگی دنیا سے برداشتہ ہوکر خلق سے روگر داں اور ذاتِ حق تعالیٰ کی جانب ہمہ تن متوجہ ہو۔ تقیدات سے تجاوز کرکے اطلاق کی جانب رخ کرلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.