Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گوال گائن چراویں

اس سے اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ اولاد گایوں اور بکریوں کی مانند ہیں اور گھر والے چرواہے کی طرح ہیں۔ تم میں سے ہر ایک چرواہا ہے اور ہر ایک سے اس کے متعلقین کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ کبھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جسم کے اعضاء اور جوارح جانوروں کی طرح ہیں اور صحیح راستے پر لے جانے والی عقل چرواہا کی طرح ہے۔ کبھی اس معنی کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ فساد پیدا کرنے والے بکریوں کی طرح ہیں اور دل ان کامحافظ ہے۔ حضرت علی نے کہا ہے، میں اور میرا نفس بکریوں کے چرواہے کی طرح ہے۔ جب میں ایک طرف سے ان کی حفاظت کرتا ہوں تو وہ دوسری طرف سے بھاگتی ہے۔ کبھی امت کو بکریوں کی مانند اور نبیوں کو محافظ کے جیسا سمجھتے ہیں۔ کبھی اس معنی کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ اللہ کثرت کو وحدت میں پالتا ہے اور وحدت کثرت میں چلتی پھرتی نظر آتی ہے۔ یہ موتی کی طرح ہے اور وہ بہنے والی نہر کی مانند۔

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے