Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تکمیل ایمان کے ذرائع

محسوسات کے پردہ میں معقولات نمایاں ہیں۔ جملہ آثارِ ظاہری اپنے دامنوں میں آیاتِ باطنی لپیٹے ہوئے ہیں۔ جب تک ان آیات باطنی تک نظر نہیں پہنچتی ایمان کامل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے:۔

وَاِذَا تُلِیَت عَلَیھُم اٰیَاتُہٗ زَادَتھُم اِیمَاناً۔

یعنی جب مومنوں کے سامنے اس کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کے ایمان کو وہ بڑھادیتی ہیں۔

اور فرماتاہے:۔وَکَذَالِکَ نُرِیٓ اِبرَاھِیمَ مَلَکُوتَ السَّمٰواتِ وَالاَرضِ وَلِیَکُونَ مِنَ المُوقِنِینَ۔

یعنی اور اسی طرح دکھاتےہیں ہم ابراہیمؑ کو بادشاہت آسمانوں کی اور زمین کی تاکہ وہ (پختہ)یقین لانے والوں میں ہوجائیں۔

ونیز فرماتاہے:۔

سَنُرِیھِم اٰیَاتِنَا فِی الاٰفَاقِ وَفِی اَنفُسِھِم حَتیٰ یَتبَیَّنَ لَھُم اَنَّہُ الحَقُّ۔

یعنی عنقریب ہم ان کو آفاق میں اور ان کے نفسوں میں اپنی نشانیاں دکھلادیں گے تاکہ ان پر ظاہر ہوجائے کہ تحقیق طور پر وہ حق ہے۔

صوفیائے کرام میں سیر انفسی اور سیر آفاقی کی جو اصطلاحیں مروج ہیں ان کی سند اسی آیت قرآنی سے حاصل ہوتی ہیں۔

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے