حضرت ملک فخرالدین شہید علوی
دلچسپ معلومات
تذکرہ مشائخِ بنارس
آپ حضرت سالار مسعود غازی کے قافلہ کے ہمراہ بنارس تشریف لائے، آپ کے ہمراہ حضرت ملک افضل علوی بھی تھے جن کا مقبرہ آپ کے مقبرہ سےکچھ فاصلہ پر محلہ سالار پورہ میں ہے، بنارس کا چمن پہلے پہل جین مجاہدین کے خون سے لالہ زار بنا، ان میں حضرت ملک افضل علوی اور حضرت ملک سید فخرالدین شہید علوی کو نمایاں امتیاز حاصل ہے، یہ حضرات بنارس میں جہاد کے سلسلے میں آئے تھے، یہ قافلہ پانچویں صدی ہجری کے اوائل میں بنارس وارد ہوا، جیسا کہ گنج ارشدی کے مصنف نے لکھا ہے، آپ کے احاطہ مزار کی تعمیر اور اس کے متصل مسجد کی تعمیر سلطان فیروز شاہ کے وقت میں ضیاؤالدین حاکم بنارس نے کرائی، جس کی تفصیل آثارِ بنارس میں لکھی جا چکی ہے، آپ کا عرس ہر سال ۱۴ جمادی الثانی کو ہوتا ہے اور کثرت سے زائرین کا ہجوم ہوتا ہے، آپ کے مزار کے گرد و پیش بے پناہ شہیدوں کے مزارات ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے تبلیغی قافلہ کے بے شمار شہیدوں نے یہاں معرکہ آرائی کی تھی، جن کی تفصیل آثار بنارس میں بیان ہو چکی ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.