حضرت شاه دانیال بنارسی
دلچسپ معلومات
تذکرہ مشائخِ بنارس
اپنے زمانہ کے بڑے بلند مرتبہ مشائخ میں تھے، رات کو عبادت فرماتے تھے، حالت نہایت قوی تھی، بنارس کی مخلوق کو عرصہ تک فائدہ پہنچاتے رہے، سارا شہر آپ کی ولایت کا معتقد تھا، صاحبِ ’’بحر ذخار‘‘ ’’تحفۃ الابرار‘‘ کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ
’’آپ سلطان شیخ محمود کے خلفا میں سے ہیں، جن کا سلسلۂ ارادت چند واسطوں سے حضرت صدرالصدور تک پہنچتا ہے، صدر جہاں کا سلسلہ سید جلال بخاری خلیفہ حضرت بدیع الدین مدار سے ملتا ہے، حضرت سید طیب ظفرآبادی سے خلافت بھی ملی، صاحبِ ’’بحر ذخار‘‘ لکھتے ہیں کہ
’’شیخ محمد محمود قلندری جد خاکسار نگارندهٔ بحرِ ذخار خرقہ خلافت از سید طیب یافتہ‘‘
۱۹ جمادی الآخر ۱۰۱۵ھ میں انتقال فرمایا۔
مولوی تقی حیدر ’’نفخاتِ عنبریہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ
’’آپ کی قبر بنارس میں قلو کہنہ (پرانا قلعہ، راج گھاٹ) سے مغربی جانب ہے‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.