حضرت خواجہ نعیم احمد کابلی
دلچسپ معلومات
تذکرہ مشائخِ بنارس
آپ کا وطن کابل تھا، وہاں سے اجمیر تشریف لائے اور حضرت خواجہ معین الدین اجمیری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شرف صحبت سے باریاب ہوئے اور ۶ صفرالمظفر بروز چہار شنبہ ۵۵۶ھ عصر کے وقت حضرات خواجہ اجمیری نے آپ کو خلافت سے مشرف فرما کر بنارس بھیجا، بنارس میں آپ نے ۳۱ سال قیام فرمایا اور یہاں کی مخلوق کو فیضیاب کیا، افسوس ہے کہ آپ کے تفصیلی حالات نہ مل سکے ورنہ ضرور درج ہوتے، ۵ محرم الحرام ۵۹۷ھ میں وفات پائی اور بنارس کے محلہ قاضی پورہ، متصل بڑا بازار مدفون ہوئے، آپ کا مزار پُر انوار زیارت گاہ خلائق ہے اور عوام میں خواجہ بابا کے مزار کے نام سے مشہور ہے، ہر سال کے محرم کو عرس ہوتا ہے، مزار ایک احاطہ کے اندر ہے اور مزار کے متصل ایک مسجد ہے جس کے حجرے کے نیچے ایک زمین دوز چلہ خانہ بھی ہے جو قابل دید ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.