حضرت مخدوم شاہ یٰسین بنارسی
دلچسپ معلومات
تذکرہ مشائخِ بنارس
مخدوم شاہ طیب بنارسی کے فیض صحبت سے مشرف ہونے والوں میں آپ کی ذات گرامی قابل ذکر ہے، ایک عرصہ تک حاضر خدمت رہ کر شرف ارادت حاصل کیا، خلافت دیوان شیخ عبدالرشید جونپوری سے ملی، مخدوم طیب کی خدمت میں رہ کر علوم ظاہری حاصل فرمائے ’’نزہۃ الارواح‘‘ کے چند اجزا پڑھے، ۱۵ سال کی عمر میں ارشاد اور کنزالدقائق وغیرہ کی تحصیل فرمائی، اس کے بعد شفیق استاد نے آپ کو جون پور کی طرف رخصت فرمایا، آپ میاں شیخ افضل اور دیوان شیخ عبدالرشید جون پوری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کتب نحو، منطق فقہ، اصول فقہ اور بعض رسائل حکمت کی تحصیل فرمائی اور ان بزرگوں کی خدمت میں ۷۔۸ سال رہے، اس اثنا میں سال میں ایک مرتبہ بنارس آ کر مخدوم طیب کی خدمت میں حاضر ہوتے اور برکات و فیوض حاصل فرماتے تھے، ۱۰۴۰ھ میں عشرۂ اخیرہ رمضان المبارک میں بحکم مخدوم معتکف ہوئے اس وقت آپ کی عمر۲۰ سال کی تھی، خاص عید کے دن خواجگانِ چشت کا پیرہن مرحمت فرمایا اور اکثر اوراد و اشغال کی تلقین فرمائی اور سلاسلِ چشتیہ، قادریہ سہروردیہ کی اجازت مرحمت فرمائی، آپ کی ایک خاص تصنیف مناقب العارفین ہے، جو ۱۰۵۴ھ میں آپ نے تحریر فرمائی، اس کتاب میں آپ نے اپنے سلسلے کے تمام مشائخ کا تذکرہ تحریر کیا ہے اور مخدوم طیب سے لے کر تمام پیران و مریدان سلسلہ و مشائخ چشت کے حالات لکھے ہیں، اس کتاب کا قلمی نسخہ جامع مظہرالعلوم بنارس کے کتب خانے میں کرم خوردہ موجود ہے، آپ کا سال وفات ۱۰۷۴ھ ہے، ’’بحر ذخار‘‘ نے آپ کا مزار منڈواڈیہہ میں ہونا تحریر کیا ہے لیکن مولانا شاہ شاہد علی سبز پوش گورکھپوری کا بیان ہے کہ جھونسی میں مخدوم شاہ تاج الدین کے مزار کے متصل آپ کا مزار ہے اور یہی صحیح ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.