مولانا شاہ عبدالحق محدث بنارسی
دلچسپ معلومات
تذکرہ مشائخِ بنارس
بنارس میں علم حدیث کا سب سے پہلے درس دینے والوں میں مولانا عبدالحق بنارسی کام نام آتا ہے، ۱۲۰۶ھ میں نیوتنی ضلع اناؤ میں پیدا ہوئے، تیوتنی بھی ان قصبات میں ہے جن کو شاہ جہاں اپنی سلطنت کا شیرازہ کہتا تھا، تاریخی نام ’’فضل رسول‘‘ ہے، نسباً عثمانی ہیں، والد بزرگوار مولانا فضل اللہ نیوتنی سے بنارس آئے اور یہیں کے ہو رہے، مولانا عبدالحق نے پڑھنے کو تو دوسرے اہل علم کی طرح کئی حضرات سے پڑھا مگر جیسے استاذ اور ہم سبق آپ کو نصیب ہوئے کم کسی کو نصیب ہوں گے، شاہ عبدالقادر محدث دہلوی کے حلقۂ درس میں شامل ہوئے اور سید احمد شہید کی صحبت سے باریاب ہوئے اور زیارت حرمین کی سعادت بھی حاصل کی، دہلی سے علوم کی تکمیل کی، طلب حدیث کے شوق میں یمن کا قصد کیا اور امام محمد بن قاضی شوکانی یمنی سے حدیث پڑھی، سند اور اجازت بنفسہٖ امام شوکانی سے حاصل ہے، امام کی سند کا نام اتحاف الاکابر باسنادالدفاتر‘‘ ہے جو خصوصیت کے اعتبار سے بہت متبرک سمجھی جاتی ہے، قاضی عبدالرحمٰن بن احمد بن الحسن البہکلہ، شیخ عبداللہ بن محمد اسمٰعیل امیرالیمانی شیخ محمد عابد بن احمد علی السندی سے بھی استفادہ کیا، آپ کے درس حدیث میں قاضی شیخ محمد مچھلی شہری اور قاضی سید جلال الدین بنارسی حاضر رہتے تھے اور آپ کے درس کی دور دور شہرت تھی،
آپ نے ۷ مرتبہ حج بیت اللہ شریف کی سعادت حاصل فرمائی اور بمبئی پہنچتے پہنچتے ۸؍ ذی الحجہ ۱۲۸۶ھ میں انتقال فرمایا، ’’فضل رسول‘‘ سے سال وفات نکلتا ہے اور وہیں مسجدالخیر میں مدفون ہوئے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.