حضرت میر عارفین
دلچسپ معلومات
تذکرہ مشائخِ بنارس
چھٹی صدی ہجری کے باکمال اور صاحبِ نسبت بزرگوں میں سے ہیں، افسوس ہے کہ آپ کا مزار پُرانوار غیر معروف ہے، خاکسار مرتب کے والد ماجد مفتی محمد ابراہیم صاحب نے عرصہ تک آپ کے مزار پر حاضری دی ہے اور اپنے پیر و مرشد مولانا شاہ ضیاؤالحسن بھوپالی قدس سرہ کے ایما سے ۱۰ رجب کو عرس کا سلسلہ جاری فرمایا، جو اب تک جاری ہے اور بہت سے شائقین حاضر ہوتی ہیں، آپ کا مقبرہ محلہ پٹھانی ٹولہ میں میر گھورے کے امام باڑہ سے قریب ہی بلندی پر واقع ہے اور آپ کے نام سے موسوم ہے، مقبرہ شاندار قبہ کے اندر ہے اور کافی شکستہ ہوگیا ہے، ۱۳۳۹ھ میں حضرت والد بزرگوار نے اس مقبرہ کے متصل ہی ایک مسجد تعمیر کرائی تھی جو اب منہدم ہو چکی ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.