Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حاجی شاہ مقصود علی بنارسی

عبدالسلام نعمانی

حاجی شاہ مقصود علی بنارسی

عبدالسلام نعمانی

MORE BYعبدالسلام نعمانی

    دلچسپ معلومات

    تذکرہ مشائخِ بنارس

    صاحبِ باطن و پابند شریعت بزرگ تھے، میاں جی عبدالواحد انصاری (للہ پورہ) سے سلسلۂ قادریہ میں بعیت حاصل فرمائی اور اجازت و خلافت بھی ملی، محلہ للہ پورہ میں اپنے باغ کے اندر حجرہ بنا کر ذکر و شغل میں مصروف رہا کرتے تھے، جس کو بڑی امامن نے ۱۲۷۷ھ میں بذریعۂ رجسٹری ہبہ کیا تھا، آپ کے مریدین و معتقدین کا حلقہ بڑا وسیع تھا، اکثر کرامات بھی آپ سے ظاہر ہوئیں، آپ کے خلفا میں جاجی یوسف علی شاہ زیادہ مشہور ہیں، جن کا انتقال ۱۷ شعبان المعظم ۱۳۳۰ھ میں ہوا، آپ کو شعر و سخن سے فطری ذوق تھا اور شعورؔ تخلص فرماتے تھے، آپ کے کلام میں تصوف کا رنگ نمایاں ہے، آپ کا دیوان فارسی اور اردو غزلیات پر مشتمل ہے جو آپ کے مریدوں کے پاس محفوظ ہے، ۱۲ ربیع الثانی ۱۲۸۵ھ میں وفات پائی اور اپنے باغ کے اندر حجرہ میں مدفون ہیں، ہر سال عرس بھی ہوتا ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے