حضرت شاہ صابر علی
دلچسپ معلومات
تذکرہ مشائخِ بنارس
تیرہویں صدی ہجری کے بنارس کے مشہور بزرگ ہیں، قاری نورالحق رامپوری سے خرقۂ خلافت نصیب ہوا اور سلسلۂ چشتیہ میں مرید ہوئے، ساری زندگی استراحت سے گریز فرمایا اور ہمیشہ اذکار میں مصروف رہے، غنودگی کے عالم میں دیوار سے تکیہ لگا لیا کرتے، اسم ذات اللہ سوا لاکھ مرتبہ ایک سانس میں ورد فرماتے، ایک مدت تک روزہ رکھا اور راتیں جاگ کر گزار دیں، افطار کے وقت سات لقمہ یا تین کھجوروں پر اکتفا فرماتے، عمر کے آخری حصوں تک عبادت و مجاہدہ میں مصروف رہے، آپ سے اکثر کرامات ظاہر ہوئیں اور مشہور ہیں، آپ کے مریدین کی تعداد بنارس اور اس کے نواح میں بہت زیادہ ہے، ۴ صفرالمظفر ۱۲۸۸ھ میں بعمر۶۰ سال اس دنیا سے پردہ فرمایا، باقریہ کنڈ نزد سالار پورہ تالاب کے کنارے بلندی پر آپ کا مقبرہ ہے، آپ کی خانقاہ اور مکانات بھی وہاں ہیں، آپ کے مرید صالح شاہ قطب علی نے آپ کا مقبرہ اور گنبد اپنے اہتمام سے از سر نو تعمیر کرایا تھا، آپ کے فرزند نرینہ شاہ شمس الحق نے مقبرہ کے دروازے پر یہ تاریخ کندہ کی ہے۔
چو چہارم صفر صابر علی شد
شدہ از دار دنیا سوئے جنت
بہ شمس الحق ندا امد ز افلاک
بگو صبر علی نور حقیقت
۱۲۷۷ھ
دوسرا کتبہ یہ لگا ہوا ہے۔
دریں دور مسعود وسال نکو
چو تعمیر شد روضۂ صابری
ندا دارہاتف پئے سال او
بگو شمس حق روضۂ صابری
آپ کا مزار زیارت گاہ خلائق ہے، ہر سال عرس بھی ہوتا ہے اور کافی زائرین شرکت کے لیے دور دور سے آستانہ پر حاضر ہوتے ہیں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.