تذکرہ حضرت شیخ بدالدین واعظ
دلچسپ معلومات
’’مختصر تاریخِ مشائخ اودھ‘‘ سے ماخوذ۔
حضرت شیخ بدرالدین حنفی اودھی صلاح وتقویٰ سے متصف عہد علائی کے زبردست واعظ و مذکر تھے، مستقل قیام اجودھیا ہی میں تھا مگر وعظ و تذکیر کی غرض سے گاہے بہ گاہے دارالحکومت دہلی تشریف لے جاتے اور وہاں مہینوں قیام کر کے خلق خدا کو اپنے مواعظ و نصائح سے متفید کرتے تھے، مؤرخ برنی اپنی تاریخ میں ان کا تذکرہ یوں کرتا ہے کہ
’’شیخ بدالدین زہد و تقویٰ میں بلند مرتبہ کے حامل تھے، گفتگو میں تصنع و تکلف سے پرہیز کرتے تھے، راست گوئی عادت ثانیہ تھی، ان کی مجلس وعظ میں ہر طبقے کے لوگ حاضر ہوتے تھے، وعظ کی اثر انگیزی کا یہ عالم تھا کہ سامعین روتے روتے نڈھال ہو جایا کرتے تھے‘‘ (نزہۃ الخواطر، ج؍۲، ص؍۱۰۸)
مزید تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں، ہاں علاؤالدین خلجی کی عہد سلطنت کی تصریح سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ساتویں صدی کے آخر یا آٹھویں صدی کے ابتدائی عہد کے بزرگ ہیں، کیوں کہ شاہ علاؤالدین خلجی ۶۹۶ھ میں تخت نشی ہوا اور بیس سال حکومت کرکے ۶۱۷ھ میں وفات پائی۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.