حضرت قاضی علم الدین
دلچسپ معلومات
تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-92
حضرت قاضی علم الدین اعلمِ العما اور سندالاؤلیا ہیں۔
خاندانی حالات : حضرت ابوبکر صدیق سے آپ کا سلسلۂ نسب جاملتا ہے، حضرت نجم الدین صدیقی آپ کے دادا تھے۔
والدِ ماجد : آپ کے پدر بزرگوار کا نام قاضی عین الدین ہے۔
بیعت و خلافت : آپ حضرت سید صدرالدین راجو قتال کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور آپ کے پیر و مرشد نے آپ کی عبادت و ریاضت سے خوش ہو کر آپ کو خرقۂ خلافت سے سرفراز فرمایا۔
پٹن میں آمد : اپنے پیر و مرشد کے حکم و اجازت سے پٹن تشریف لائے اور پٹن کو اپنی رشد و ہدایت کا مرکز بنا کر اپنی ساری عمر پٹن میں گزاری۔
سیرت : آپ علومِ ظاہری و باطنی میں شہرۂ آفاق تھے، لوگوں سے خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے، علمِ قرأت میں آپ کا کوئی ہم پلہ نہ تھا، حضرت شیخ رکن الدین گنج شکر سے آپ کے بہت خوشگوار تعلقات تھے، وہ بھی آپ کے علم و فضل کے معترف تھے، زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور خدمتِ خلق میں ثانی نہیں رکھتے تھے، آپ کے ذریعہ سے بہت سے لوگ جامِ وحدت پی کر مدہوش و سرشار ہوئے۔
وفات : آپ 20 رمضان 760 ہجری کو جوارِ رحمت میں داخل ہوئے، 88 سال کی عمر تھی۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.