Sufinama

حضرت مولانا یعقوب

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت مولانا یعقوب

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-103

    حضرت مولانا یعقوب صاحبِ نسبت بزرگ تھے۔

    خاندانی حالات : آپ حضرت علی کرم اللہ وجہہٗ کی الاد سے ہیں، امام شافعی کے پیرو تھے، آپ کے آبا و اجداد سنجر میں رہتے تھے۔

    نام : آپ کا نام یعقوب ہے۔

    خطاب و کنیت : آپ کا خطاب ابوالحسن ہے، آپ کی کنیت ابو یوسف ہے۔

    پٹن میں آمد : آپ الف خاں سنجر کے ساتھ پٹن آئے، سلطان سنجر نے الف خاں کو ستر ہزار سپاہی دے کر گجرات روانہ کیا اور یہ تاکید کی کہ نہر والہ پٹن فتح کرے، محاصرہ کئی سال تک رہا، الف خاں سنجر نے اسی دوران ایک مسجد کی تعمیر شروع کی، ابھی مسجد کی تعمیر ختم نہ ہوئی کہ سلطان سنجر کے انتقال کی خبر موصول ہوئی، خبر ملتے ہی الف خاں سنجر روانہ ہوا اور مسجد کی تعمیر کا کام آپ کے سپرد کیا، الف خاں نے چلتے وقت آپ کو دس ہزار رائج الوقت پیش کیے تاکہ مسجد مکمل ہوجائے، آپ کی انتھک کوشش سے مسجد 655 ہجری میں مکمل ہوگئی، آپ نے پٹن میں سکونت اختیار کرلی اور مسجد میں رہنے لگے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے