Sufinama

حضرت بی بی حاجرہ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت بی بی حاجرہ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ سوم۔ باب-110

    آپ حضرت قطبِ عالم کی والدہ ماجدہ ہیں۔

    والد : آپ حضرت سید قاسم حسینی کی صاحبزادی ہیں۔

    نام : آپ کا نام بی بی حاجرہ ہے۔

    لقب : حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت نے آپ کو سعادتِ خاتون کے لقب سے نوازا۔

    شادی : آپ کی شادی حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کے صاحبزادے حضرت نصیرالدین محمود کے ساتھ ہوئی۔

    جاہ و منزلت : حضرت نصیرالدین محمود کے کئی بیوبیاں تھیں، وہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت کے پاس سلام کرنے کی غرض سے آیا کرتی تھیں، ایک دفعہ جو آپ آئیں تو مخدوم جہانیاں جہاں گشت آپ کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوگئے، حضرت نصیرالدین محمود کی اور بیویوں کو یہ بات ناگوار گزری کہ حضرت مخدوم نے ان کی اتنی عزت کیوں کی، ان میں سے شاہ سلطان حسین کی شہزادی بی بی تنکی کو تو بہت ہی ناگوار ہوا، انہوں نے موقع پاکر حضرت مخدوم سے اس بات کی شکایت کی، مخدوم جہانیاں جہاں گشت نے فرمایا کہ

    ”میرے صاحبزادے کی بیوی کے پیٹ سے قطبِ وقت پیدا ہونے والا ہے، اس لیے تعظیم کی“

    پٹن میں آمد : آپ حضرت سید صدرالدین راجو قتال کے حکم سے پٹن میں آکر رہنے لگیں، سید محمد عرف خدا بخش آپ کے ساتھ تھے، آپ نے پٹن آکر حضرت رکن الدین گنج شکر کی خانقاہ میں قیام فرمایا۔

    سیرت : آپ عبادت میں زیادہ وقت گزارتی تھیں، عابدہ و زاہدہ ہونے کے علاوہ بہت سخی تھیں۔

    مزارِ مبارک : آپ کا مزارِ مبارک پٹن میں واقع ہے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے