Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خواجہ محمود دہدار

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

خواجہ محمود دہدار

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-20

    حضرت خواجہ محمود دہدار جامِ حبِّ نبی پیکر عشقِ رسول میں سرشار تھے۔

    وطن : آپ موضع دہدار کے رہنے والے تھے جو بخارا کے پاس ہے۔

    والدِ ماجد : آپ کے والدماجد کا نام خواجہ محمد ہے اور چونکہ دہدار کے رہنے والے تھے اس لئے خواجہ محمد دہدار کہلاتے ہیں، وہ حضرت مولانا عبدالرحمٰن جامی کے شاگرد تھے۔

    ولادت و نامِ نامی : آپ دہدار میں پیدا ہوئے، آپ کا نام خواجہ محمود ہے۔

    سورت میں آمد : آپ سمرقند اور بخارا ہوتے ہوئے احمدآباد تشریف لائے اور پھر سورت میں آکر رہنے لگے۔

    وفات : آپ نے 1016ہجری میں وصال فرمایا، مزارِ مبارک سورت میں ہے۔

    سیرت : آپ علومِ ظاہری و باطنی میں منفرد شان رکھتے تھے، فقروفاقہ آپ کا شعار، توکل و قناعت کی دولت سے مالا مال تھے، رشدوہدایت تعلیم وتلقین و تبلیغِ دین میں مصروف رہتے تھے، بہت سے لوگ آپ سے فیضاب ہوئے۔

    موئے مبارک کا احترام : سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا موئے مبارک آپ کے پاس تھا، آپ اس موئے مبارک کو بڑی تعظیم و احترام سے رکھتے تھے، آپ کے وصال کے بعد جب آپ کو غسل دیا گیا اور کفن پہنایا گیا تو اس وقت وہ موئے مبارک آپ کے منہ کے سامنے لایا گیا، خیال یہ تھا کہ موئے مبارک کی آخری زیارت آپ کو کرائی جائے گی، موئے مبارک جب آپ کے منہ کے سامنے لایا گیا تو آپ کی سیدھی آنکھ ایک دم کھل گئی، حاضرین کو یہ دیکھ کر تعجب ہوا، آپ کی سیدھی آنکھ کا کھلنا تھا کہ وہ موئے مبارک آپ کی سیدھی آنکھ میں داخل ہوگیا، جوں ہی موئے مبارک سیدھی آنکھ میں آیا، آپ نے آنکھ بند کرلی اور موئے مبارک آپ کی سیدھی آنکھ میں رہا اور اس سے بہتر جگہ کونسی ہوسکتی تھی، کوئی دوسرا اس موئے مبارک کو رکھنے کے قابل نہ تھا۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے