Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت سید تاج الدین سوہی

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت سید تاج الدین سوہی

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-28

    حضرت سید تاج الدین سوہی باکمال درویش تھے۔

    بیعت و خلافت : آپ نے مخدوم خدّھا سے بیعت کی اور ان سے خرقۂ خلافت پایا، مخدوم خدھا کا نام مولانا یوسف ہے، وہ احمد سوہی کے صاحبزادے تھے، وہ مولانا یوسف شیخ سوہی کے خلیفہ تھے، حضرت سوہی نے اپنے والدِماجد مولانا محسن الدین پیر مکہ سے خرقۂ خلافت پایا تھا، آپ کو حضرت سید برہان الدین قطبِ عالم نے بھی خرقۂ خلافت عطا فرمایا تھا۔

    ذریعۂ معاش : حضرت سید حسام الدین ملتانی کے مزارِمبارک کے اندر جو مدرسہ تھا، اس میں آپ درس دیتے تھے۔

    سیرت : آپ ایک کامیاب مدرس تھے، قناعت کی دولت سے مالامال تھے، توکل آپ کا شعار تھا، علمِ ظاہری میں یکتا اور علمِ باطنی میں بے نظیر تھے، اپنے احوال کو کسی پر ظاہر نہ کرتے تھے، عبادت، ریاضت اور مجاہدات سے روحانی اور حقیقی خوشی حاصل کرتے تھے، سیدھی سادی زندگی تھی، سکون و اطمینان سے یادِالٰہی میں وقت گزارتے تھے۔

    مزارِمبارک : آپ کے مزارِ مبارک کا صحیح پتہ نہیں چلا، اتنا ضرور ہے کہ مزار پٹن میں ہے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے