حضرت سیف الدین احمد
دلچسپ معلومات
تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-41
حضرت سیف الدین احمد قدوۂ اؤلیا تھے۔
خاندانی حالات : آپ کے آبا و اجداد سید تھے اور امام الاؤلیا حضرت علی کرم اللہ وجہہٗ کی اولاد سے تھے، آپ کے دادا کا نام سید کبیرالدین احمد ہے۔
والدِ ماجد : آپ کے والدِ ماجد کا نامِ نامی اسمِ گرامی سید محمد ہے۔
ولادت : آپ پٹن میں 11 ذی الحجہ 975 ہجری مطابق جون 1568 عیسوی کو جمعہ کے دن پیدا ہوئے، تاریخِ ولادت ”وارث علی“ سے برآمد ہوتی ہے۔
نام : آپ کا نام سیف الدین احمد ہے۔
بھائی : آپ کے بھائی کا نام سید عبداللہ ہے۔
بہن : آپ کی ایک بہن تھیں۔
تعلیم و تربیت : آپ کی تعلیم و تربیت والد ماجد کی نگرانی میں ہوئی، آپ نے اپنے والدِ ماجد سے علومِ ظاہری حاصل کیے۔
بیعت و خلافت : اپنے والدِ ماجد سے بیعت تھے اور ان ہی سے خرقۂ خلافت اور صاحبِ اجازت ہوئے۔
اولاد : آپ کے ایک لڑکی اور دو لڑکے تھے، لڑکوں کے نام یہ ہیں سید محمد اور سید شریف۔
وفات : آپ نے 11 رمضان المبارک 1026 ہجری مطابق 14 ستمبر 1617 عیسوی کو وفات پائی، اس وقت آپ کی عمر 51 سال کی تھی، مزار پٹن میں ہے۔
سیرت : علمِ حدیث پر آپ کو کافی عبور تھا، محدث اور مبلغ تھے، رشد و ہدایت فرماتے اور تعلیم و تلقین سے لوگوں کے اخلاق سدھارتے تھے، بدعت اور کفر و شرک کے خلاف مصروفِ عمل رہتے تھے، عبادت و ریاضت کی لذت سے آشنا تھے، مخلوق کے کام آتے تھے اور مخلوق کی خدمت کو خالق کی خوشنودی کا باعث سمجھتے تھے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.