Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت سید عظمت اللہ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت سید عظمت اللہ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-46

    حضرت سید عظمت اللہ ناصر الشریعہ تھے۔

    خاندانی حالات : آپ حضرت علی کرم اللہ وجہہٗ کی اولاد سے ہیں، دادا کا نام سید احمد ہے، ان کے والد کا نام سید محمد ہے، ان کے والد کا نام سید احمد ہے اور ان کے والد کا نام شیخ نصیرالدین ہے۔

    والد ماجد : آپ کے والدِ ماجد حضرت شاہ شریف باکمال درویش تھے۔

    ولادت : آپ 16 رجب المرجب 1028 ہجری کو پیدا ہوئے۔

    نامِ نامی : آپ کا نام سید عظمت اللہ ہے۔

    تعلیم و تربیت : علومِ ظاہری کی تکمیل اپنے والد اور دوسرے علما سے کی، حدیث اور فقہ میں دسترس حاصل کی۔

    بیعت و خلافت : آپ نے اپنے والدِ ماجد کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور ان ہی سے خرقۂ خلافت پاکر صاحبِ اجازت ہوئے۔

    اولاد : آپ کے پانچ لڑکیاں تھیں اور سات لڑکے تھے، لڑکوں کے نام یہ ہیں۔

    سید احمد، سید عنایت اللہ، سید محمد عارف، سید محمد عاشق، سید ابوالمکارم، سید عبداللہ اور سید عزت الدین۔

    وفات : آپ کا 1088 ہجری میں وصال ہوا، اس وقت آپ کی عمر 60 سال کی تھی، مزار پٹن میں ہے۔

    سیرت : سنتِ نبوی کے سخت پابند اور امورِ شریعت پر کاربند تھے، آپ زہد و تقویٰ، پرہیزگاری، عبادت و ریاضت کے لیے مشہور تھے، عالمِ باعمل اور درویشِ کامل تھے، تبلیغ میں نمایاں حصہ لیتے تھے، مخلوق سے بے نیاز تھے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے