حضرت شاہ حسن
دلچسپ معلومات
تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-51
حضرت شاہ حسن غواصِ بحرِ حقیقت ہیں۔
خاندانی حالات : آپ سلطان حاجی ہد کے خاندان سے ہیں۔
والدِ ماجد : آپ کے والدِ ماجد حضرت قاضی احمد جود باکمال درویش تھے۔
نام : آپ کا نام حسن ہے۔
لقب : آپ کا لقب فقیہ ہے۔
خطاب : آپ کا خطاب غوث الوریٰ ہے۔
تعلیم و تربیت : اپنے والد ماجد کے سایۂ عاطفت میں پرورش پائی اور اپنے والد سے ہی اکتسابِ علم کیا اور بہت جلد علومِ ظاہری سے فارغ ہوئے۔
بیعت و خلافت : آپ نے حضرت شیخ رکن الدین کانِ شکر کے دست مبارک پر بیعت کی اور ان سے خرقۂ خلافت پایا۔
دیگر بزرگوں سے فیض : آپ نے اپنے والد ماجد سے بھی فیض پایا اور حضرت برہان الدین قطبِ عالمِ اور حضرت شیخ احمد گنج بخش کٹھو کے روحانی فیوض و برکات سے مستفید و مستفیض ہوئے۔
وفات : آپ نے 28 رجب 849 ہجری مطابق 1445 عیسوی کو دارِبقا کی طرف کوچ فرمایا، مزار پٹن میں ہے۔
سیرت : آپ رشد و ہدات، تعلیم و تلقین، عبادت و ریاضت، ذکر و فکر اور دیگر اشغال و ورد و وظائف میں اپنا وقت گزارتے تھے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.