Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت شاہ شریف

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت شاہ شریف

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-50

    حضرت شاہ شریف شمعِ قصرِ ہدایت ہیں۔

    خاندانی حالات : امام الاؤلیا حضرت علی کرم اللہ وجہہٗ کی اولاد سے ہیں، آپ کا نسبت نامہ پدری حضرتِ سید احمد جہاں شاہ سے پانچویں پشت پر ملتا ہے۔

    والد ماجد : آپ کے والدِ ماجد کا نام سید سیف الدین ہے۔

    ولادت : آپ 27 رمضان المبارک 1002 مطابق 17 مئی 1654 عیسوی کو پیدا ہوئے، ”خلفِ سالار پیدا ہوئے“ سے تاریخِ ولادت نکلتی ہے۔

    نام : آپ کا نام شاہ شریف ہے۔

    بھائی : آپ کے ایک بھائی تھے جن کا نام سید محمد ہے، ایک ہمشیرہ بھی تھیں۔

    تعلیم و تربیت : آپ نے اپنے والد سے تعلیم حاصل کی، آپ کے والد اور والدہ نے آپ کی تربیت پر خاص توجہ دی، علومِ ظاہری سے جلد فارغ ہوئے۔

    بیعت و خلافت : آپ اپنے والدِ ماجد کے مرید اور خلیفہ ہیں، ان سے خرقۂ خلافت پاکر صاحبِ اجازت ہوئے۔

    اولاد : آپ کے دو لڑکے تھے، ایک کانام سید احمد متقی تھا جو لاولد فوت ہوئے اور دوسرے صاحبزادے کا نام سید عظمت اللہ تھا، آپ کے تین لڑکیاں تھیں۔

    شہادت : آپ نے 5 ربیع الاول 1053 ہجری مطابق 14 مئی 1705 عیسوی کو جامِ شہادت نوش کیا، ”فخرالعلما شہید ہوئے“ سے آپ کی تاریخِ شہادت برآمد ہوتی ہے۔

    سیرت : زہد و تقودیٰ میں بے نظیر تھے، اتباعِ سنت کے سخت پابند تھے، علمِ حدیث کے ماہر تھے، رشد و ہدایت اور عبادت و ریاضت میں وقت گزارتے تھے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے