حضرت شیخ حسین محمد
دلچسپ معلومات
تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-68
حضرت شیخ حسن محمد عشقِ الٰہی میں سرشار اور یگانۂ روزگار تھے۔
خاندانی حالات : آپ کے دادا شیخ نصیرالدین ثانی سے بہت سے لوگوں نے فیض پایا۔
والد ماجد : آپ کے والدِ ماجد کا نامِ نامی اسمِ گرامی شیخ احمد ہے، میاں جیو کے لقب سے مشہور ہیں۔
ولادت : آپ احمدآباد میں 923 ہجری میں پیدا ہوئے۔
نام : آپ کا نام جمال الدین ہے۔
لقب : آپ حسن محمد کے لقب سے مشہور ہیں۔
کنیت : آپ کی کنیت ابو صالح ہے۔
بیعت و خلافت : بارہ سال کی عمر میں آپ شیخ جمال الدین جمّن جو آپ کے عمِ قرابتی تھے مرید ہوئے اور خرقۂ ریاضت، مجاہدہ اور پیر و مرشد کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر درجۂ کمال کو پہنچے اور خرقۂ خلافت اپنے پیر و مرشد سے حاصل کرکے سرفراز ہوئے، آپ کو اپنے والدِ بزرگوار شیخ احمد سے بھی اجازت و خلافت ملی۔
وفات : آپ 923 ہجری میں واصل بحق ہوئے، عمر 59 سال کی تھی، اپنی والدہ ماجدہ کے پاس محلہ شاہ پور، احمدآباد میں آپ کا مزار ہے۔
سیرت : آپ تو کل و قناعت کا مجسمہ تھے، مخلوق سے بے نیاز تھے، صاحبِ تصنیف بھی ہیں، تفسیر محمد، حاشیہ تفیسر بیضاوی اور نزہۃ الروح پر حاشیہ آپ کی تصنیفات سے ہیں، آپ نے بہت سے لوگوں کو راہِ راست دکھائی، رشد و ہدایت اور تعلیم و تلقین میں زیادہ وقت گزرتے تھے، اپنے پیر و مرشد کے وصال کے بعد اکتالیس سال اور اپنے والد ماجد کے انتقال کے بعد چالیس سال اور اپنے والد کی حیاتِ ظاہری میں ستائیس سال مسندِ ارشاد پر بیٹھ کر رشد و ہدایت فرماتے رہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.