Font by Mehr Nastaliq Web

حضرت شیخ جمال الدین جُمّن

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت شیخ جمال الدین جُمّن

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-69

    حضرت جمال الدین جُمّن محبوبِ خدا تھے، حضرت سرورِ کائنات پر فدا تھے۔

    والد ماجد : آپ حضرت شیخ محمود راجن کے صاحبزادے ہیں۔

    نامِ نامی : آپ کا نام شیخ جمال الدین ہے۔

    لقب : آپ جمّن کے لقب سے مشہور ہیں۔

    بیعت و خلافت : آپ اپنے والدِ ماجد کے مرید و خلیفہ اور شیخ نصیرالدین ثانی سے بھی خرقۂ خلافت پاکر سرفراز ہوئے، شیخ نصیرالدین ثانی شیخ خواجہ کے لقب سے مشہور ہیں، ان کو خرقۂ خلافت اپنے والدِ بزرگوار شیخ مجددالدین سے ملا تھا، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ نے شیخ نصیرالدین ثانی کو احمدآباد سے لے جاکر پٹن میں دفن کیا۔

    وفات شریف : آپ نے چانپانیر میں خانقاہ بنائی اور وہیں رہتے تھے، 9 ربیع الاول 908 عیسوی کو جامِ شہادت نوش فرمایا، شہادت کی تاریخ یہ ہے۔

    ”شہیدِ خنجر تسلیمِ عمرِ جاوداں دارد“

    چانپانیر میں سپردِ خاک کیا گیا، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ نے نور پور یا شاہ پور واقع دریا سابرمتی (احمدآباد) میں وفات پائی اور وہیں آپ کا مزار ہے۔

    سیرت : آپ اہلِ وجد و سماع تھے، عالمِ باعمل تھے، درویشِ کامل تھے، تعلیم و تلقین اور رشد و ہدایت میں عمر گزاری، مخلوق سے بے نیا ز اور اتباعِ سنت کے سخت پابند تھے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے