حضرت شاہ جمال الدین اچھی
دلچسپ معلومات
تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-78
حضرت شاہ جمال الدین اچھی پابندیٔ دین اور پیروریٔ سنت کے حامی تھے۔
خاندانی حالات : حضرت مخدوم حسام الدین ملتانی کی بہن بی بی آمنہ آپ کی پھوپھی ہیں، بی بی آمنہ کے صاحبزادے حضرت شیخ صدرالدین بن عمر فارقی کا شمار مشہور بزرگوں میں ہوتا ہے۔
والد ماجد : آپ کے والدِ ماجد کا نامِ نامی اسمِ گرامی شیخ جلال الدین ہے۔
ولادت : حضرت شیخ جلال الدین کے یہاں کوئی لڑکا نہ ہوتا تھا، مخدوم حسام الدین ملتانی نے اپنے بھائی سے فرمایا کہ اگر تم اس بات وعدہ کرو کہ پہلا لڑکا مجھے دوگے تو تمہارے لڑکے ہوں گے، حضرت جلال الدین نے وعدہ کیا، مخدوم حسام الدین ملتانی کی دعا سے حضرت جلال الدین کے یہاں دو لڑکے ہوئے، مخدوم حسام الدین سیر و سفر میں تھے، جب واپس آئے تو آپ کے بھائی نے چھوٹے لڑکے کو جس کا نام علاؤالدین تھا، یہ کہہ کر پیش کیا کہ یہ آپ کی امانت ہے اور بڑے صاحبزادے یعنی آپ کو تہ خانے میں بند کر دیا، مخدوم حسام الدین نے کچھ سوچا اور پھر آواز دی۔
”بیٹا جمال الدین! ادھر آؤ“
آپ نے تہ خانے سے جواب دیا اور فوراً مخدوم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔
تعلیم و تربیت : آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت مخدوم حسام الدین کی زیرِ نگرانی ہوئی۔
بیعت و خلافت : بعد ازاں آپ کو لے کر مخدوم حسام الدین اوچہ آئے اور آپ کو مخدوم جہانیانِ جہاں گشت کے سپرد کرکے خود سیر و سیاحت کو روانہ ہوگئے، مخدوم جہانیانِ جہاں گشت نے آپ کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے آپ کو اپنے دستِ حق پرست پر بیعت کیا بعد ازاں آپ کو خرقۂ خلافت سے سرفراز فرمایا، اس طرح سلسلۂ سہروردیہ میں خلافت آپ کو مخدوم جہانیانِ جہاں گشت سے ملی اور چشتی سلسلہ کی خلافت آپ کو اپنے چچا مخدوم حسام الدین ملتانی سے ملی۔
آپ کے سپرد خدمت : مخدوم جہانیانِ جہاں گشت نے آپ کو پیش امام مقرر کیا اور امامت کی خدمت آپ کو تفویض فرمائی۔
پٹن میں آمد : اپنے پیر و مرشد سے اجازت لے کر آپ 735 ہجری میں تشریف لائے اور بی بی آمنہ کے یہاں قیام فرمایا۔
رشد و ہدایت : آپ نے زندگی کے باقی دن پٹن میں رشد و ہدایت، تعلیم و تلقین اور پیغامِ حق گوئی تک پہنچانے میں گزارے۔
سیرت : آپ علمِ ظاہری و باطنی دونوں سے بہرہ اندوز تھے، شریعت کے سخت پابند تھے، اتباعِ سنت میں بے مثال تھے۔
وفات : آپ نے 9 رجب 745 ہجری مطابق 1344 عیسوی کو وصال فرمایا، مزارِ مبارک پٹن میں مخدوم حسام الدین ملتانی کے مزار کے قریب واقع ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.