Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت شیخ حسن فقیہ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت شیخ حسن فقیہ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-79

    حضرت شیخ حسن فقیہ صاحبِ نسبت بزرگ تھے۔

    والد ماجد : آپ کے والدِ ماجد کا نام قاضی قطب الدین ہے۔

    بشارت : آپ کی پیدائش سے پہلے بشارت ہوئی تھی کہ جب آپ (حضرت شیخ حسن) جوان ہوں گے تو والد کے ساتھ سرورِ عالم کی زیارت سے مشرف ہوں گے اور اسی قسم کی بشارت حضرت قطب عالم کو ہوئی تھی۔

    خواب : آپ کے والد قاضی قطب الدین کو زیارت نصیب ہوئی اور انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ حضرت قطبِ عالم نے آپ (حضرت شیخ حسن) کا ہاتھ پکڑ لیا ہے، آپ کے والد نے آپ کو خواب سنایا۔

    بیعت : آپ کو حضرت قطب عالم سے غائبانہ عشق تھا، جب قطب عالم کی خدمتِ بابرکت میں حاضر ہوئے تو والہانہ کیفیت طاری ہوئی، قطب عالم آپ سے نہایت محبت اور شفقت سے پیش آئے، انہوں نے آپ کا کاندھا اور آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں اسی طرح سے جس طرح خواب میں آپ کے والد نے دیکھا تھا، لیا اس کا آپ پر بہت اثر پڑا، اس کے بعد قطب عالم نے آپ کو سینے سے لگایا اور تین مرتبہ فرمایا ”احسن، احسن، احسن“ (یعنی بہت خوبصورت حسن) پھر بیعت مشرف فرمایا۔

    پیر و مرشد کا ادب : تیس سال کی مدت میں آپ نے کبھی بھی اپنے پیر و مرشد کا چہرہ بلا وضو نہیں دیکھا، جب آپ بچوں کو قرآن شریف کا سبق دینے جاتے تو اپنے پیر و مرشد کو دیکھنے سے پہلے ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھتے تھے۔

    سیرت : آپ نے جو کچھ پایا وہ اپنے پیر و مرشد کی خدمت سے پایا، توکل و قناعت میں اپنی مثال آپ تھے، مخلوق سے بے نیاز اور بے پروا رہتے تھے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے