Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت صوفی سلیمان

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت صوفی سلیمان

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-83

    حضرت صوفی سلیمان صوفی صافی ہیں۔

    خاندانی حالات : آپ کے خاندان والے کاشت کاری کرتے تھے۔

    والدین : آپ کے والد کا نام حافظ احمد تھا، ان کو لوگ حافظ احمد دیوان بھی کہتے تھے، آپ کی والدہ کی رگوں میں عرب کے خاندان کا خون تھا۔

    ولادت : آپ لاج پور میں 1245 ہجری میں پیدا ہوئے۔

    نام : آپ کا نام سلیمان ہے۔

    بیعت : آپ نے انکھلیشور موضع حضرت شاہ نظام الدین سے بیعت کی اور ان کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوئے، آپ کو مولانا لیاقت علی الٰہ آبادی سے بھی فیض پہنچا، آپ ان کے دیوان اور خزانچی ہوئے اور دیوان مشہور ہوئے۔

    سورت میں آمد : لاج پور سے ترکِ سکونت کرکے آپ سورت تشریف لے گئے اور سورت میں سکونت اختیار کی، سورت میں آکر آپ نے ایک پیڑ کے نیچے قیام کیا اور وہیں عمر گزار دی، آپ نے وہاں ایک مسجد تعمیر کرائی اور ایک مدرسہ قائم کیا، وہ جگہ اب صوفی باغ کے نام سے مشہور ہے۔

    وفات : آپ نے 1343 ہجری میں دارِآخرت کی طرف کوچ کیا، مزار سورت میں ہے۔

    سیرت : آپ نے دو حج کیے، آپ بہت متقی اور پرہیزگار تھے، اتباعِ سنت کے پابند تھے، فقر و فاقہ پر فخر کرتے تھے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے