فلموں میں قوالی کے فنکار
دلچسپ معلومات
’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔
فلموں میں جب قوالی کے آئیٹم پسند کیے جانے لگے تو ان میں دنیائے قوالی سے مشہور فنکاروں کو پیش کیا جانے لگا جن میں اسمٰعیل آزاد، عبدالرب چاؤش، شنکر شمبھو، یوسف آزاد، جانی بابو اور عزیز نازاں کو زیادہ مقبولیت ملی لیکن اداکارانہ صلاحیت صرف یوسف آزاد اور جانی بابو میں پائی گئی، خواتین میں کسی اور نے تو کوئی خاص مقام حاصل نہیں کیا لیکن شکیلہ بانو بھوپالی نے ادا کارانہ مہارت کے وہ وہ مظاہرے کیے کہ قوال حضرات تو قوال حضرات خود فلم انڈسٹری کے مایۂ ناز اداکار اور اداکارائیں دنگ رہ گئیں، شکیلہ بانو نہ صرف قوالی کی حد تک ادا آموزی میں مشاق تسلیم کی گئیں بلکہ انہیں فلموں میں قوالی کے علاوہ بھی طویل تر کردار میں پیش کیا جانے لگا اور وہ بعض فلموں میں بطور ہیروئن بھی جلوہ گر ہو میں اس طرح قوالی کے فنکاروں میں سے اسکرین پر سب سے زیادہ مقبولیت شکیلہ بانوہی کو نصیب ہوئی۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.