Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرتِ قطبِ عالم

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرتِ قطبِ عالم

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    حضرت قطب عالم عالم میں مشہور ہوئے۔

    خاندانی حالات : آپ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت سید جلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔

    نام : آپ کا نام سید برہان الدین ہے۔

    لقب : آپ کا لقب ”قطب عالم“ ہے، اسی لقب سے آپ مشہور ہوئے۔

    گجرات میں آمد : آپ وطن سے ہجرت کر کے گجرات تشریف لے گئے اور گجرات ہی کو اپنی رشد و ہدایت کا مرکز بنایا۔

    وفات : آپ نے 8 ذی الحجہ 857ھ کو انتقال فرمایا، مزارِ مبارک بتوہ میں ہے جو احمد آباد کے قریب ہے۔

    سیرت : ترک و تجرید میں یگانۂ روزگار تھے، عشقِ الٰہی میں سرشار تھے۔

    کرامات : ایک دن کا واقعہ ہے کہ آپ پانی میں تشریف لے گئے، آپ کے پیر میں کوئی چیز لگی، چوٹ کا لگنا تھا کہ آپ نے فرمایا کہ کس چیز سے چوٹ لگی ”کیا یہ پتھر ہے یا لوہا ہے یا لکڑی“ چنانچہ اس پتھر میں تینوں چیزیں پیدا ہوگئیں، پتھر کی صفت بھی اس میں ہے، لوہا بھی ہے اور لکڑی بھی۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے