Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جدید قوالی اور موسیقی

اکمل حیدرآبادی

جدید قوالی اور موسیقی

اکمل حیدرآبادی

MORE BYاکمل حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔

    پہلے تو قوالی کی دھنیں بہت مخصوص اور محدود تھیں، ان ہی دھنوں میں کلام کی رد و بدل سے قوال حضرات کام چلایا کرتے تھے لیکن بیسویں صدی کی تیسری چوتھائی میں قوالی کے میدان میں چند ایسے فنکار بھی آ گیے جو قوالی کو نت نئی دھنوں سے آراستہ کرنے میں مشغول ہو گیے بلکہ موسیقی کی حد تک ان فنکاروں نے اتنی ترقی کر لی کہ وہ قوالی کے میدان سے ہٹ کر فلموں میں بھی باضابطہ موسیقار اور گائک کی حیثیت سے کام کرنے لگے۔

    فی الحال قوالی کی نئی نئی دھنیں حِس سماعت پر بہت خوش کن اثرات مرتب کر رہی ہیں، جس کے باعث ان کی مقبولیت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے لیکن اس تجربہ کی حقیقی کامیابی ناکامی کا اندازہ کچھ وقت گذارنے کے بعد ہی ہو سکے گا، کیوں کہ ان نئی نئی دھنوں سے بہر حال قوالی کے بول مجروح ہو رہے ہیں یعنی لفظوں کا حسن تلفظ، اشعار کی طرز اور مضامین کی معنویت متاثر ہو رہی ہے، ویسے میرا ذاتی تجربہ ہے کہ وہی نغمے عمرِ طویل پاتے ہیں جن کی بنیاد اچھے کلام پر ہوتی ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے