قوالی کا عہدِ ایجاد اور سماجی پس منظر
دلچسپ معلومات
’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔
موجدِ قوالی حضرت امیر خسروؔ کا عہدہ ابتدائے اسلام اور موجودہ عہد کے ٹھیک درمیان کا عہد ہے اور قوالی کا عہد ایجاد امیر خسروؔ کے عہد حیات (۱۲۵۳ ء تا ۱۳۲۵ء) کے ٹھیک درمیان کا عہد ہے جب کہ ہندوستان پر خلجی خاندان کا اقتدار تھا اور اس ملک میں ویدانت و بھگتی تحریک کی کار فرمائی کے علاوہ سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اؤلیا کی تحریکاتِ تصوف کا عروج تھا، تاریخ شاہد ہے کہ اس دور میں ہندوستان ایک دو نہیں بلکہ بے شمار رنگوں، نسلوں، طبقوں، زبانوں، مذہبوں اور تہذیبوں کا سنگم تھا، خصوصیت کے ساتھ ہندو مسلم تہذیبں انتہائی خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کی رسموں، ریتوں، روایتوں اور طور طریقوں کو اپنا رہی تھیں اور اردو جیسی نئی زبان فروغ پا رہی تھی، تمام مذاہب کے مل بیٹھنے کے لیے مختلف صورتوں سے فضا ہموار کی جا رہی تھی، مختلف عنواناتِ ہم آہنگی تلاش کیے جا رہے تھے، اسی عہد میں حضرت امیر خسروؔ نے قوالی کی بنا ڈالی۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.