Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قوالی کے بیرونی پروگرام

اکمل حیدرآبادی

قوالی کے بیرونی پروگرام

اکمل حیدرآبادی

MORE BYاکمل حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔

    ہندوستان کی ایجاد کردہ قوالی آج ساری دنیا کو گرویدہ کیے ہوئے ہے، یہاں کے فنکاروں کی بیرونی مقبولیت میں ریڈیو، فلم اور گراموفون ریکارڈس کا بہت بڑا حصہ ہے، ان ذرائع سے جب ہمارے فنکار عالمی شہرت کے مالک ہوئے تو سارے عالم میں ان کے اسٹیج شوز کی مانگ بڑھنے لگی، چنانچہ ۱۹۶۰ ء سے ۱۹۸۱ء کے دوران ہندوستان کے تمام ہی ملک گیر شہرت رکھنے والے قوال دنیا بھر کا دورہ کر چکے ہیں، خصوصیت کے ساتھ ہمارے فنکار سعودی عرب، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ، ملیشیا، کویت، دوبئی اور ابو ظہبی جیسے ممالک میں کئی کئی بار سرکاری اور عوامی دعوت پہ اپنے فن کا ایسا مظاہرہ گھر آئے ہیں کہ وہاں کے عوام ہر آن ان فنکاروں کی آمد کے منتظر رہتے ہیں، گزشتہ سال سے امریکہ اور کنیڈا میں بھی قوالی کی تانیں گونجنے لگی ہیں، ہمارے کچھ فنکار وہاں بھی ایسے کامیاب پروگرام دے آئے ہیں کہ اب وہاں سے ہندوستان کے تمام ممتاز قوالوں کو مسلسل دعوت نامے موصول ہونے لگے ہیں، قوالی کے بیرونی پروگرام ہمارے لیے کثیر مقدار میں بیرونی زر مبادلہ فراہم کرنے کے علاوہ دنیا بھر میں ہمارے ملک کی تہذیب کی تشہیر اور ہمارے بین الاقوامی رابطے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے