Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قوالی کے مشہور فنکار

اکمل حیدرآبادی

قوالی کے مشہور فنکار

اکمل حیدرآبادی

MORE BYاکمل حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔

    قوالی کے تمام مشہور فنکاروں کے بارے میں کچھ لکھنا تو کجا، ان تمام کے صرف نام گنوانا بھی ایک امرِ محال ہے، کیوں کہ ان فنکاروں کی نہ تو کوئی سلسلہ دار تاریخ موجود ہے اور نہ کہیں ان کی تفصیلات میسر ہیں، اس تہی دستی کا ایک اہم سبب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ ان فنکاروں کو کل ہند شہرت غالباً کم میسر ہوئی اور مقامی شہرت کا پھیلاو اتنا نہیں ہوتا کہ ہم صدیوں بعد ان فنکاروں تک رسائی حاصل کریں۔

    بعض کتابوں میں قوالی کے بعض باکمال فنکاروں کے نام درج ہیں لیکن وہ موجد قوالی حضرت امیر خسروؔ کے عہد سے قبل کے فنکار ہیں یعنی قوال نہیں بلکہ ’’سماع خواں‘‘ ہیں جو فارسی کتابوں میں ’’گویندہ‘‘ کے نام سے شریک ہیں اور تاریخ و ترجمہ کی غلطی سے اردو کتابوں میں’’قوال‘‘ کی حیثیت سے جوڑ لیے گیے ہیں، قوال تو صرف امیر خسروؔ کی ایجاد کردہ قوالی کے بعد ہی وجود پائے، اس اعتبار سے صمد قوال اور نیاز قوال کو تاریخی اہمیت حاصل ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے