Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قوالی میں آدابِ سماع سے انحراف کا سبب

اکمل حیدرآبادی

قوالی میں آدابِ سماع سے انحراف کا سبب

اکمل حیدرآبادی

MORE BYاکمل حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک‘‘ سے ماخوذ۔

    امیر خسروؔ نے اپنی ایجاد کردہ قوالی ہیں جو آدابِ سماع کو خاص اہمیت نہ دی تو یہ ان کے رویہ کی کوئی پہلی اور واحد مثال نہیں ہے، وہ ایک پایہ کے دیندار ہونے کے باوجود دنیا کے ایک مانے ہوئے موسیقار بھی تھے، انہوں نے بے شمار راگ تال ٹھیکے اور ساز ایجاد کیے جب کہ اسلام میں ان چیزوں کی سخت ممانعت ہے، صوفیائے کرام کی تعلیمات میں یہ بات شامل ہے کہ صوفی حکومت اور بادشاہوں سے دوری اختیار کرے، ان سے بے تعلق رہے لیکن امیر خسروؔ کی ساری عمر بادشاہوں کی دربار داری اور مصاحبی میں گزری وہ ایک دو نہیں پانچ پانچ بادشاہوں کی مستقل ملازمت میں رہے اور حکمرانوں کی شان میں ایسے ایسے قصائد لکھے جو اپنی مثال آپ ہیں، ایسی پچاسوں مثالیں خسروؔ کی زندگی میں ملتی ہیں جن سے ان کے دینی نظریات میں نرمی اور لچک پائی جاتی ہے، یہی نرمی اور لچک انہوں نے قوالی میں بھی روا رکھی، فن قوالی میں ان کی اس جرأت اور رعایت پسندی کی نشاندہی کی جائے تو یہ ان پر کوئی غیر معتقدانہ تہمت نہیں ہے بلکہ صرف یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ ان کا دینی اعتقاد پختہ ہونے کے باوجود ان کے دینی نظریات کٹر قسم کے نہیں تھے، وہ معاملہ کے دیگر روشن پہلوؤوں پر بھی نظر رکھتے تھے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے