Font by Mehr Nastaliq Web

تبصرہ : ’’نقیب الاؤلیا‘‘ پر اک نظر

ریان ابوالعلائی

تبصرہ : ’’نقیب الاؤلیا‘‘ پر اک نظر

ریان ابوالعلائی

MORE BYریان ابوالعلائی

    وابستگانِ نقیبیہ کے لیے یہ فرحت و مسرت کی گھڑی ہے کہ حضرت نایاب علی شاہ کی ایک قیمتی تصنیف ’’نقیب الاولیاء‘‘ طباعت کے مرحلے سے گزرنے والی ہے۔ اس کتاب کا موضوع عہدِ رفتہ کے ممتاز صوفی حضرت نقیب اللہ شاہ ابوالعلائی کی زندگی اور ان کے کارناموں کا بیان ہے۔ خدا نے اس روشن مینار پر تاریخ مرتب کرنے کا حق ایسی نایاب جھولی میں ڈالا ہے جو خود نایاب ہے۔

    حضرت نقیب اللہ بلاشبہ تصوف کی صف کے عظیم صوفی ہوئے ہیں، جنہیں روشنی پھیلانے کی بے ریا آرزو بے قرار رکھتی تھی۔ وہ کبھی اپنی مَن موہنی باتوں سے اور کبھی محض مسکرا کر ہی طالب کی تاریکیوں کو روشنی میں تبدیل کر دیتے۔ پھر خدا کی طرف سے انہیں ایسی نیک فکر، پاک نیت، اچھا رویہ اور اخلاص و محبت عطا ہوتا کہ وہ اس جہانِ فانی میں ’’یُحْیِی وَیُمِیْتُ‘‘ کی تفسیر پر عمل کرسکیں۔

    اس کتاب میں حضرت نقیب اللہ کے پاکیزہ تذکروں کے ساتھ محافل کی رونقیں، صوفیانہ رواداری، معتقدین کے عظیم قافلے اور اس کی کیفیت، اعراس و رسومات شامل ہیں۔ اس میں یہ بھی درج ہے کہ آپ کو اپنے پیر و مرشد کی خدمت کس طرح میسر آئی اور بیعت و ارادت کا سفر کب شروع ہوکر کب تک جاری رہا۔ یہ سب حالات تفصیل سے لکھے گئے ہیں۔ اپنے عنوان کے لحاظ سے یہ کتاب نہایت قیمتی اور معلوماتی ہے، جس میں آپ کا وطنِ مالوف، شجرۂ خاندانی، اولاد و امجاد، اشاعتِ سلسلہ، مؤلف کی وابستگی، حضرت یعقوب علی شاہ سے مراسم، تعلیمات و کرامات اور صال کے علاوہ معاصرین اور خلفائے کرام کا طویل تذکرہ موجود ہے۔ حیرت و تحیر ہے کہ اتنے کامیاب صوفی پر ایک تفصیلی تذکرہ اب تک شائع نہ ہوسکا۔ بھلا ہو حضرت نایاب کا کہ انہوں نے یہ خدمت انجام دے کر اس کمی کو پورا کر دیا اور یہ حصہ بھی اپنے نام کرلیا۔

    یہ حضرت نایاب اور آپ کے شیخِ اجل حضرت یعقوب علی شاہ کی نیک نیتی اور اسلاف کی دعاؤں کا صدقہ ہے، وگرنہ یہ مرحلہ تو بہت مشکل گزار یوں کا تھا کہ جہاں ایک طرف رشد و ہدایت، تبلیغ و اشاعت اور تعمیر و ترقی کو پروان چڑھاتے ہیں، وہیں دوسری طرف عمر کے اس پڑاؤ پر پہنچ کر تصنیف و تالیف کا بوجھ بھی اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی ان کی کتابیں ان موضوعات پر شائع ہوکر علمی حلقے سے داد و تحسین بٹور چکی ہیں۔ خدا نے چاہا تو اس کتاب کے مطالعہ سے وابستگانِ نقیبیہ کے دل پھر سے جگمگانے لگیں گے۔

    خدا آپ سے راضی و خوشنود ہو۔

    مؤرخہ: ۱۴؍ مئی ۲۰۲۲

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے