Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تذکرہ شیخ محمود آفندی

ریان ابوالعلائی

تذکرہ شیخ محمود آفندی

ریان ابوالعلائی

MORE BYریان ابوالعلائی

    اوستاؤ سمان اوغلو (1929 - 2022) جن کو عام طور پر شیخ محمود آفندی کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کے شاگردوں میں حضرتلری آفندی کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ترک صوفی اور سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ خالدیہ کے بااثر اور جامعہ اسماعیلہ کے رہنما تھے۔

    محمود آفندی اوف کے گاؤں مکو (تیوسانلی) میں ایک گاؤں کے امام کے ہاں پیدا ہوئے تھے، کہتے ہیں کہ 10 سال کی عمر میں اپنے والد کے زیر سایہ قرآن کے حافظ بن گئے اور 16 سال کی عمر میں اپنا اجازہ حاصل کرتے ہوئے جامعہ کی تعلیم جاری رکھی، اس کے بعد انہوں نے اپنی چچا زاد سے شادی کی اور امامت کا کام شروع کیا۔

    1952ء میں شیخ محمود آفندی سے شیخ علی حیدر آفندی (گربزلر) سے ملاقات ہوئی جو ایک نقشبندی شیخ تھے وہ ان کے مرشد بن گئے، علی حیدر آفندی نے انہیں 1954ء میں اسماعیلہ مسجد کا امام مقرر کیا جہاں وہ سال 1996ء تک امام رہے، 1960ء میں علی حیدر آفندی کے انتقال کے بعد محمود آفندی کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ آیا اور وہ اس راستے کے رہنما بن گئے، 1996ء میں وہ مسجد اسماعیلہ کے امام کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔

    شیخ محمود آفندی نے آنے والے سالوں میں خاص طور پر 1997ء کے میمورنڈم کے بعد تنہائی میں رہنے کی کوشش کی لیکن سلسلے میں اندرونی جھگڑوں کے ایک سلسلے کی وجہ سے ان کے تعلقات عوامی سطح پر آگئے، ان کے داماد حضر علی مراتو اوغلو کو 1998ء میں قتل کر دیا گیا اور 2006ء میں ایک سبکدوش امام بیرم علی اوز ترک کو مسجد میں قتل کیا گیا اور پھر کیا تھا جس شخص نے انہیں چاقو مار کر قتل کیا تھا اسے جماعت نے بلوے میں قتل کر دیا تھا۔

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان شیخ محمود آفندی کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے لئے جانے جاتے ہیں، ایردوان نے 2014ء میں صدارتی انتخابات سے ایک رات قبل محمود آفندی کی خانقاہ کا انتہائی مشہور دورہ کیا۔ محمود آفندی 23 جون 2022 کو انفیکشن کی وجہ سے استنبول کے ہسپتال میں داخل ہونے کے دو ہفتے بعد انتقال کر گئے، نمازہ جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد فتح استنبول میں ادا کی گئی۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے