Font by Mehr Nastaliq Web

تذکرہ حضرت فریدالدین اودھی

ڈاکٹر رضی احمد کمال

تذکرہ حضرت فریدالدین اودھی

ڈاکٹر رضی احمد کمال

MORE BYڈاکٹر رضی احمد کمال

    دلچسپ معلومات

    ’’مختصر تاریخِ مشائخ اودھ‘‘ سے ماخوذ۔

    حضرت شیخ الاسلام فریدالدین اودھی نحو، لغت، ادب تفسیر وغیرہ علوم میں امتیازی شان کے مالک تھے، مولانا عبدالحی حسنی ان کے متعلق لکھتے ہیں کہ ’’لم یکن مثلہ فی زمانہ‘‘ احکام میں امام شافعی کے پیرو تھے، اجودھیا میں شیخ الاسلامی کے باوقار منصب پر فائز تھے اور کارِ منصبی کے ساتھ طلبہ کو درس بھی دیتے تھے، علامہ شمس الدین بن یحییٰ اور شیخ علاؤالدین نیلی جیسے اکابرین آپ کے خوان علم کے ریزہ چین تھے، افسوس کہ اس یگانۂ روزگار کے تفصیلی حالات و سن وفات دستیاب نہیں، البتہ مولانا شمس الدین اودھی اور مولانا نیلی کا ان سے تلمذ یقینی طور پر بتاتا ہے کہ یہ آٹھویں صدی ہجری کے اوائل کے بزرگ تھے۔

    مأخذ :
    • کتاب : مختصر تاریخ اودھ (Pg. 31)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے