Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خواجہ حسن بصری

رکن الدین نظامی

خواجہ حسن بصری

رکن الدین نظامی

MORE BYرکن الدین نظامی

    دلچسپ معلومات

    بائیس خواجہ کی چوکھٹ۔ باب3

    آپ امیرالمؤمنین حضرت مولیٰ علی کے مرید اور خلیفہ تھے، آپ نے ولایت اور فیضِ باطنی حضرت مولیٰ علی سے حاصل کیا تھا، آپ کا مختصر نسب نامہ یہ ہے خواجہ حسن بصری بن حضرت موسیٰ راعی بن حضرت اویس قرنی جب آپ پیدا ہوئے تو آپ کو مولیٰ علی کی خدمت میں لایا گیا حضرت نے بڑی شفقت فرمائی اور آپ کا نام حسن رکھا کیونکہ آپ بہت خوبصورت تھے۔

    آپ نے بارگاہِ نبوی میں بھی بہت پرورش پائی جب آپ نے ہوش سنبھالا تو بصرے کی سکونت اختیار کی، شروع میں آپ نے موتیوں کی تجارت کی اس لیے آپ کو حسن لولوی بھی کہتے تھے، بعد میں آپ نے تجارت چھوڑ دی اور وعظ و نصیحت فرمانی شروع کی، آپ کے درس و تدریس سے لوگوں کو بہت فیض پہنچا، بڑے عالم و فاضل تھے، خوارق و عادات بہت ہیں، تمام خواجگان کا سلسلۂ بیعت آپ سے شروع ہوتا ہے اور آپ ہی سردارِ الاؤلیا تھے، آپ کے خلیفۂ اعظم حضرت عبدالوحد بن زید تھے۔

    آپ کی وفات 4 محرم الحرام سنہ 122ہجری میں واقع ہوئی۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے