Sufinama

خواجہ قطب الدین مودود چشتی

رکن الدین نظامی

خواجہ قطب الدین مودود چشتی

رکن الدین نظامی

MORE BYرکن الدین نظامی

    دلچسپ معلومات

    بائیس خواجہ کی چوکھٹ۔ باب14

    آپ حضرت ناصرالدین چشتی کے فرزند اور مرید و خلیفہ تھے، آپ ولیِ مادرزاد تھے، آپ اڑا کرتے تھے، اس کرامت کی وجہ سے بہت سے لوگ آپ کے مرید اور معتقد ہوگئے تھے، جب آپ مرید ہوئے تو آپ نے بڑی ریاضتِ شاقہ اور بہت عبادت و مجاہدہ کیا، بیس سال گوشۂ نشین رہے اور تیس سال مسلسل شب بیدار رہے، اس کے بعد اپنے والد بزرگوار سے خرقۂ خلافت پایا اور خلق اللہ کی تعلیم اور تلقین میں مصروف ہوئے اور یک عالم کو اپنے فیض سے مشرف کیا۔

    جب آپ کا انتقال ہونے لگا تو ایک مہیب شکل کا آدمی آیا اور اپنے ہاتھ سے ایک کاغذ پرچہ لکھا ہوا حضرت کے ہاتھ میں دے گیا حضرت نے اس کو اپنی آنکھ پر رکھا اور واصل بحق ہو گئے، جب لوگوں نے نمازِ جنازہ پڑھنی چاہتی تو ایک ایسی سخت آواز آئی کہ سب لوگ متفرق ہوگئے اور مردانِ غیب نے آکر نمازِ جنازہ پڑھائی بعد ازاں جنازہ خود بخود ہوا پر اڑا اور جو جگہ آپ نے پسند فرمائی تھی اسی جگہ اتر آیا۔

    آپ کی وفات 11 ماہِ رجب 527 ہجری میں واقع ہوئی، آپ کے خلیفہ خواجہ حاجی شریف زندنی تھے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے