Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خواجہ حاجی شریف زندنی

رکن الدین نظامی

خواجہ حاجی شریف زندنی

رکن الدین نظامی

MORE BYرکن الدین نظامی

    دلچسپ معلومات

    بائیس خواجہ کی چوکھٹ۔ باب15

    آپ خواجہ مودود چشتی کے مرید اور خلیفہ تھے، فقر و فاقہ آپ کو بہت پسند تھا، جس روز آپ کو فاقہ ہوتا، آپ سو رکعت نمازِ شکرانہ ادا کرتے اور فرماتے کہ فقر و فاقہ انبیا کا ورثہ ہے، آپ نے چالیس سال خلوت اور گوشہ نشینی میں بسر فرمائی اور صرف درخت کے پتوں اور جنگلی پھل پھلاری پر گذراہ کیا، جب کوئی آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا تو خادم اسے پہلے ہی سمجھا دیتے کہ خبردار حضرت کے سامنے دنیا کا ذکر نہ کرنا ورنہ زیارت سے محروم ہو جاؤ گے۔

    ایک روز کوئی کچھ نقدی آپ کی خدمت میں لایا آپ نے فرمایا کہ جنگل کی طرف دیکھ اس نے جو دیکھا تو تمام جنگل اشرفیوں سے بھرا معلوم ہوا پھر آپ نے فرمایا کہ جس کا تصرف خزانۂ غیب میں ہو وہ تمہارے مال پر کیوں نظر کرے گا آپ کی وفات 10 ماہِ رجب کو ہوئی، آپ کے خلیفہ خواجہ عثمان ہارونی تھے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے