حضرت صادق علی شاہ
اصل نام آپ کا محمد زماں تھا، آپ کے آباؤ اجداد مغل بادشاہ جہانگیر کے دور حکومت میں ہندوستان آئے تھے، دیندار اور شریف خاندان سے آپ کا تعلق تھا، بادشاہ شاہ عالم کے دور میں آپ کی پیدائش بتائی جاتی ہے۔
جب حضرت مسکین شاہ دہلی میں امام علی شاہ کی خانقاہ میں قیام پذیر تھے، تب صادق صاحب کی ملاقات مسکین شاہ سے ہوئی، چند ملاقاتوں میں مسکین شاہ آپ کو پسند کرنے لگے پھر تو یہ ہوا کہ آگے چل کر مسکین شاہ نے انہیں اپنا جانشین مقرر کیا، اگر مسکین شاہ سفر میں جاتے تو انہیں ساتھ رکھتے کہیں قیام کرتے و انہیں ساتھ رکھتے جب مسکین شاہ نے دیکھا کہ میرا یہ مرید تو بڑا راسخ الاعتقاد ہے تو آپ نے خوش ہو کر صادق کا لقب دیا، صادق صاحب اپنے شیخ کے ساتھ ہی جے پور تشریف لائے اور ان کے وصال کے بعد انہوں نے ان کی گدی سنھالی جلد ہی آپ بھی عوام میں مقبول ہوگئے چھوٹے اور بڑے سب ہی آپ کی مجلس میں آیا کرتے سرکار جے پور نے بھی آپ سے متاثر ہو کر آپ کے لنگر اور خانقاہ کے لیے خرچ مہیا کرایا، آپ کا وصال ۱۸۵۷ میں جے پور میں ہوا اور مسکین شاہ صاحب کے سامنے والے قبرستان میں آپ کو دفن کیا گیا آپ کے خاص خلفا میں سے ایک نام جناب الٰہی بخش صاحب کا ہے جن کے ذریعہ یہ سلسلہ آگے بڑھا، افسوس! زیادہ حالات صادق صاحب کے اس حقیر کو معلوم نہ ہو سکے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.