سیاست اور اسلام مفہوم، اصول، تاریخی پس منظر اور عصرِ حاضر
سیاست اور اسلام مفہوم، اصول، تاریخی پس منظر اور عصرِ حاضر
سید حیات احمد
MORE BYسید حیات احمد
سیاست اور اسلام مفہوم، اصول، تاریخی پس منظر اور عصرِ حاضر
(۱) تعارف : اسلام محض چند عبارت، مذہبی رسوم اور ذاتی اخلاقیات کے مجموعے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرنے والا ایک کامل اور ہمہ گیر نظام حیات ہے۔
اسلام انسان کی انفرادی اصلاح کے ساتھ ساتھ اس کے اجتماعی، معاشی، معاشرتی اور سیاسی مسائل کا حل بھی پیش کرتا ہے۔
لغوی اعتبار سے ’’سیاست‘‘ کے معنی امور کی نگہداشت، نظم ضبط قائم کرنے اور معاملات کی تدبیر کرنے کا ہے، اسلامی نقطہ نطر سے سیاست کا مقصد محض اقتدار حاصل کرنا یا حکومت چلانا نہیں بلکہ زمین پر اللہ کے احکام کو نافذ کرنا اور بندگانِ خدا کی فلاح و بہبود اور عدلِ اجتماعی کو یقینی بنانا ہے، اسلام میں دین اور سیاست دو الگ چیزیں نہیں ہیں بلکہ سیاست دین ہی کا ایک اہم جزو ہے۔
(۲) اسلام میں حاکمیت کا تصور : مغرب اور دیگر سیاسی نظریات میں حاکمیت کا مالک انسان عوام یا کوئی مخصوص طبقہ ہوتا ہے لیکن اسلامی نظریۂ سیاست کی بنیاد ’’توحید‘‘ اور’’حاکمیت الٰہی‘‘ پر ہے۔
اصل حاکم اللہ تعالیٰ ہے : اسلام کی رو سے پوری کائنات کی حاکمیت مطلقہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، کائنات کا حیقیقی مالک، قانون ساز اور حاکمِ اعلیٰ وہی ہے۔
’’إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ (سورۃ یونس، ۴۰) حکم اور قانون سازی کا اختیار صرف اللہ ہی کا ہے۔
انسان کی حیثیت (نیابت؍خلافت) زمین پر انسان یا حکمران کی حیثیت خود مختار مالک کی نہیں بلکہ اللہ کے ’’نائب‘‘ کی ہے، حکمران پر لازم ہے کہ وہ اپنے اختیارات کو اللہ کی مقرر کردہ حدود اور شریعت کے مطابق استعمال کرے۔
(۳) اسلامی نظام سیاست کے بنیادی ارکان و اصول : اسلامی ریاست کا سیاسی ڈھانچہ چند زرس اور محکم اصولوں پر قائم ہے۔
(الف) عدل و انصاف : عدل اسلامی سیاست کی روح ہے، اسلام ہر حال میں عدل قائم کرنے کی ہدایت دیتا ہے، چاہے اس کی زد میں اپنوں ہی کا نقصان کیوں نہ ہو رہا ہو۔
اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَالۡاِحۡسَانِ (سورۃ النحل۔۹۰) ترجمہ : بے شک اللہ عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے
اسلامی نظام میں قانون کی نظر میں امیر و غریب حاکم و محکوم اور مسلم و غیر مسلم سب برابر ہیں، کسی کو اس کی نسل رنگ یا عہدے کی بنا پر فوقیت حاصل نہیں ہوتی۔
(ب) شوریٰ : اسلامی سیاست میں امریت، شخصی حکومت کے یا امربت کی کوئی گنجائش نہیں ہے حکومت کے تمام اہم فیصلے باہمی مشاورت سے طے کیے جاتے ہیں۔
’’وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ‘‘ (الشوریٰ ۳۸) ترجمہ : اور ان کے معاملات باہمی مشورے سے طے پاتے ہیں۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے تمام اہم ملکی و دفاعی امور پر اصحابِ رائے سے مشورے کی روایت قائم کی۔
(ت) امانت و دیانت : اسلام میں اقتدار، عمدہ اور سیاسی منصب کوئی لذت، طاقت یا مالِ غنیمت نہیں سمجھا جاتا بلکہ یہ ایک بھاری امانت اور ذمہ داری ہے۔
’’اِنَّ اللّٰهَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰٓى اَهْلِهَا‘‘ (سورۃ النساء ۵۸) ترجمہ : بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے اہل لوگوں کے سپرد کرو۔
حکمران عوام کے حقوق کے محافظ ہوتے ہیں اور قیامت کے دن ان سے ایک ایک فرد کا حساب لیا جائے گا۔
(ث) فلاحِ عامہ : اسلامی ریاست کا مقصد صرف امن و امان قائم کرنا اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہے، کمزور یتیم، بیوہ اور معذور افراد کی سرپرستی کرنا ریاست کا فرضِ منصبی ہے۔
(۴) سیرت نبوی اور خلافتِ راشدہ کا عملی نمونہ : اسلامی سیاست صرف نطریات تک محدود نہیں ہے بلکہ تاریخ میں اس کا کامل عملی نمونہ موجود ہے۔
میثاق مدینہ : ہجرت کے بعد نبی اکرم نے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی اور ’’میثاق مدینہ‘‘ کے نام سے دنیا کا پہلا تحریری آئین مرتب فرمایا۔
خلافت راشدہ : حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی اور حضرت مولیٰ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہم کا دور حکومت اسلامی سیاست کا زریں دور ہے۔
حضرت عمر فاروق کا دور : آپ نے ایک جدید انتظامی نظام، بیت المال، پولیس، عدلیہ اور ڈاک کا نظام قائم کیا، آپ کا مشہور قول ہے۔
عوام کی آزادیِ اظہار : اس دور میں ایک عام بدوی یا عورت بھی فلسفیہ وقت سے خطبے کے دوران سوال کر سکتی تھی اور خلیفہ کو اس کا جواب دینا پڑنا تھا۔
(۵) دین اور سیاست کی تفریق پر اسلامی نقطہ نظر : جدیدی دنیا میں یہ فکر عام ہے کہ ’’سیاست کو مذہب سے جدا ہونا چاہیے‘‘ علامہ اقبال نے اسی نقطے پر خبردار کرتے ہوئے فرمایا تھا۔
جلالِ پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
اسلام اس تفریق کو تسلیم نہیں کرتا۔
(۱) اخلاقیات کا خاتمہ: جب سیاست سے خدا کا خوف اور دینی اخلاقیات نکل جاتی ہے تو وہ فریب، جھوٹ، کرپشن، خود غرضی اور کمزور کے استحصال کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
(۲) جامعیت اسلام : اگر دین کو صرف مسجد اور عبادات تک محدود کر دیا جائے تو زندگی کے دوسرے بڑے حصے (معاشیات، سیاست، عدل) پر غیر اسلامی نظریات قابض ہو جاتے ہیں جو انسانیت کے لیے نقصان دہ ہے۔
(۶) عصر حاضر میں اسلامی سیاست کی اہمیت اور تقاضے۔
آج کی دنیا میں مسلمان ممالک متعدد سیاسی بحرانوں، بدعنوانی، آمریت اور نا انصافی کا شکار ہے، اس صورتِ حال سے نکلنے کے لیے اسلامی سیاسی اصولوں کو زندہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
(۱) اہلیت کی بنیاد پر انتخاب : عہدے اور مناسب صرف انہیں افراد کو دیے جائیں جو متقی، صابر، لائق اور امانت دار ہوں۔
(۲) اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ : اسلامی سیاست میں غیر مسلم شہریوں کے جانی، مانی اور مذہبی حقوق کا مکمل تحفظ لازمی ہے۔
(۳) عدلِ اجتماعی کی بحالی : امیر اور غریب کے لیے یکساں قانون نافذ کیا جائے تاکہ قانون کی بالا دستی قائم ہو۔
(۴) عوامی فلاح کو ترجیح : حکمران خود کو حاکم کے بجائے ’’خادم ملت‘‘ سمجھیں اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔
(۷) حاصلِ کلام : خلاصہ یہ ہے کہ اسلامیں سیاست اقتدار حاصل کرنے کی بھوک یا ذاتی مفادات کی جنگ کا نام نہیں ہے بلکہ یہ خلق خدا کی خدمت، عدل کے قیام اور دین کی سربلندی کا ایک مقصد کا ذریعہ ہے، اگر دنیا بالخصوص مسلمان معاشرے اسلامی سیاست کے زریں اصولوں حاکمیت الٰہی، شوریٰ، عدل اور امانت داری کا اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور نا انصافی کا خامتہ ہوسکتا ہے اور ایک امن و سکون سے بھر پور فلاحی ریاست قائم ہو سکتی ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.