Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ٹیلی ویژن پر قوالی کی ابتدا

اکمل حیدرآبادی

ٹیلی ویژن پر قوالی کی ابتدا

اکمل حیدرآبادی

MORE BYاکمل حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    کتاب ’’قوالی امیر خسرو سے شکیلا بانو تک’’ سے ماخوذ۔

    ہندوستان میں ٹی وی بیسویں صدی کے چھٹے دہائی میں آیا، یہاں سب سے پہلے اس کی ابتدا دہلی سے ہوئی، دہلی کے بعد ساتویں دہائی میں بمبئی میں بھی اس کا اسٹیشن قائم ہو گیا، دہلی اسٹیشن سیاسی و سرکاری سرگرمیوں کی تشہیر کا ذریعہ بنا رہا، یہاں فنون لطیفہ کو خاطر خواہ موقع نہ مل سکا، لہٰذا موسیقی کی دیگر اصناف کی طرح قوالی کو بھی بہت کم راہ دی گئی، جس میں پدم شری عزیزہ احمد خاں وارثی، حیاتؔ دہلوی، محمودؔ نظامی، انعام احمد اور نظام راگی جیسے طرزِ قدیم کے نمائندہ فنکاروں کو پیش کیا گیا لیکن ٹی وی پر قوالی کو عام مقبولیت اُس وقت نصیب ہوئی جب بمبئی اسٹیشن نے عبد الرب چاؤش، یوسف آزاد، شکر شمبھو، جانی بابو، عزیز نازاں، چھوٹے یوسف آزاد اور خواتین میں شکیلہ بانو بھوپالی اور رشیدہ خاتون جیسے جدید طرز ادا کے نمائندہ فنکاروں کے پروگرام شروع کیے۔

    آج ٹی وی پر اسپورٹس اور فلم کے بعد قوالی ہی سب سے دلچسپ تفریح ہے جس میں ادا آموزی کی منفرد خصوصیت کے باعث شکیلہ بانو بھوپالی سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے