Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت شاہ محمد تقی نیازی المعروف عزیز میاں رازؔ بریلوی اور فن موسیقی

نا معلوم

حضرت شاہ محمد تقی نیازی المعروف عزیز میاں رازؔ بریلوی اور فن موسیقی

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    محبوب الرحمٰن نیازی جئے پوری کی کتاب ’’امام السالکین‘‘ سے ماخوذ۔

    حضرت شاہ محمد تقی نیازی المعروف عزیز میاں رازؔ بریلوی اس فن میں بھی اتنے ماہر تھے کہ اس عہد کے بڑے بڑے فنکار معتقد تھے، مشہور طبلہ ساز احمد جان خاں تھراکو، پدم بھوشن مشتاق حسین خاں، استاد نثار حسین خاں، اچھن مہاراج، ان کا لڑکا برجو مہاراج، شمبھو مہاراج، لچھو مہاراج، بڑے غلام علی خاں، استاد محمد حسین خاں، استاد الیاس خاں، استاد خادم حسین خاں بمبٸی والے، استاد اشتیاق حسین، استاد اسحاق حسین خاں، یہ سب لوگ غلامی میں داخل تھے، عرس کی محفلوں میں آپ کے سامنے ان لوگوں کے فن کا مظاہرہ ہوتا تھا، زیادہ زمانہ نہیں گزرا سیکڑوں آدمی اس کے شاہد ہیں اور خود استاد اس فن میں جو اس وقت موجود ہیں وہ گواہی دیں گے کہ ان کے فن کے مظاہرے کے دوران ان کے فن میں کہیں جھول پیدا ہو آپ نے نظر اٹھا کر انہیں دیکھا اور انہوں نے جھک کر کان پر ہاتھ رکھا اب خواہ یہ لوگ آپ کا امتحان لینے کی غرض سے جھول پیدا کرتے ہوں خواہ ان کی خامی ہو بہر حال! حاضرینِ محفل اس بات کو سمجھ جاتے تھے کہ کچھ کمی رہ گئی تھی جو آپ کے ٹوکتے ہی پوری ہوگئی، آپ ان کے فن کی خوب داد دیتے تھے مگر جب کسی کی کمی کو محسوس کرتے خاموش ہو جاتے اور ایسی نظر سے فنکار کو دیکھتے کہ وہ اپنی کمی کا احساس کر لیتا تھا۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے